Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

نخاع کی کمزوری میری عمر بائیس سال ہے۔ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہوں۔ بڑی بچی کی عمر دو سال ہے۔ گزشتہ ایک سال سے مختلف عوارض میں مبتلا ہوں۔ دن میں ایک دو مرتبہ چلتے چلتے کام کرتے ہوئے یا سیڑھیاں اترتے چڑھتے ہوئے۔ گردن کی پچھلی طرف سے اچانک درد کی ایک لہر سی اٹھتی ہے اور پورے سر میں شدید ٹیسوں کی صورت میں پھیل کر ختم ہو جاتی ہے چکر تو تقریباً ہر وقت ہی آتے رہتے ہیں۔ پورے جسم میں خصوصاً پنڈلیوں اور ہاتھ پائوں کے جوڑوں میں درد رہتا ہے۔ پیدل چلنے سے سانس پھول جاتا ہے۔ جسم اور چہرے پر سوجن آجاتی ہے ہر وقت شدید کمزوری اور تھکاوٹ کا احساس رہتا ہے۔ مقامی حکیم صاحب نے ”پرسوت“ اور ضعف جگر تشخیص کر کے علاج کیا لیکن آرام نہ آیا۔ ڈاکٹر لوگوں نے ڈیپریشن ، درد شقیقہ اور انیمیا کا علاج کیا لیکن حالت جوں کی توں ہے۔ بہت پریشان ہوں۔(سحرش فاطمہ.... جھنگ صدر) مشورہ:۔ یہ صرف کمزوری ہے۔ نخاع کی اس کمزوری کیلئے حب عنبر مومیائی ایک صبح ایک شام دودھ پتی چائے سے کھائیں۔ ٹھنڈی کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں مقویٰ غذائیں اس کا مستقل علاج ہیں۔غذا نمبر 4اور 8استعمال کریں۔ سنگرھنی مجھے گیس بہت ہوتی ہے میری عمر چوبیس سال ہے۔ غیر شادی شدہ ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک تو میرے پیٹ میں بہت زیادہ گیس بنتی ہے۔ کھانا ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہوتا۔ بدبودار ڈکاریں اکثر آتی ہیں اور دوسرے اگر میں دوپہر اور رات کا کھانا کھالوں تو رات کو سوتے میں رفع حاجت خود بخود ہو جاتی ہے۔ یعنی رات کو اگر گوشت وغیرہ کھایا ہو تو صبح تک تو رفع حاجت نہیں ہوتی اور پھر اگلے دن شام کو بار بار باتھ روم میں جانا پڑتا ہے۔ اگر سفر وغیرہ کے دوران حاجت روکنے کی کوشش کروں تو پیٹ میں طرح طرح کی آوازیں پیدا ہوتی ہیں۔ کوئی ایسی دوا بتائیں جس سے میرا مسئلہ ختم ہو جائے۔ اس کے علاوہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ حاجت پر میرا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ یعنی سوتے ہوئے اور بعض دفعہ جاگتے ہوئے بھی خود بخود حاجت خارج ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی ایسی دوا تجویز فرمائیں جس سے میرا پیٹ نہ پھولے، بعض دفعہ جو چیز بھی کھاتی ہوں وہ حاجت میں بغیر ہضم ہوئے موجود ہوتی ہے۔ منہ کا ذائقہ نارمل ہے۔ رات بھر نیند نہیں آتی بلکہ دو تین بجے کے قریب نیند آتی ہے۔ چار پانچ ماہ سے پانچ وقت کی نمازیں پڑھ رہی ہوں۔ میرا وزن تقریباً ساٹھ کلو ہے اور قد پانچ فٹ تین انچ ہے۔ چہرے پر اکثر گرم چیز کھا لینے سے دانے نکل آتے ہیں لیکن ویسے گرمی بہت کم ہوتی ہے چاہے جتنی بھی گرم چیز کھالوں، بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔ کھاناکھانے کے فوراً بعد پیٹ پھول جاتا ہے اور رفع حاجت کے بعد چھوٹا ہو جاتا ہے، کام وغیرہ کرنے سے تھکن نہیں ہوتی لیکن ورزش کرنے یا دوڑنے سے سانس پھولنے لگتا ہے کوئی اچھا نسخہ بتا دیں جو کہ نقصان دہ نہ ہو۔ (آر۔ بٹ۔ کراچی) مشورہ:۔غذا صرف شدید بھوک پر کھائیں، وقت پر کھائیں، دونوں کھانوں کے درمیان کچھ نہ کھائیں اور کم از کم چھ گھنٹہ کا وقفہ رکھیں۔ غذا میں صرف گوشت کھائیں چربی چھیچھڑوں سے پاک گوشت پکا کر اناج اور روٹی کے بغیر کھائیں انوشدارو صبح چھ گرام کھائیں۔ شام معجون سنگدانہ چھ گرام کھائیں۔ غذا کے بعد لونگ کا سفوف دو چٹکی اور حب حلتیت دو گولی دن میں دوبار کھائیں۔ پانچ روز کے بعد توس بھی کھائیں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ یہ مرض سنگرھنی ہے اس تدبیر سے انشاءاللہ شفا ہو گی۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں میری بائیں آنکھ کے کونے میں تکلیف ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرز کو دکھایا تو انہوں نے تشخیص کیا کہ ناک اور آنکھ کے درمیان چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں۔ وہ بند ہو گئے ہیں اور مزید یہ کہ ایک ٹیکنیکل خرابی ہے جو آپریشن سے دور ہو گی۔ آنکھ کے ذریعے ایک سلاخ ڈالی جائے گی۔ حکیم صاحب تقریباً پانچ سال ہو گئے ہیں اس تکلیف کو، آپریشن سے ڈرلگتا ہے، اگر آپ کے پاس اس کا علاج ہے تو ضرور بتائیں، تا زندگی شکر گزار ہوں گی۔ پہلے مسلسل پانی، کبھی پیلا مواد آنکھ سے نکلتا تھا اب نکلتا نہیں نکالنا پڑتا ہے یعنی آنکھ کے کونے میں جمع ہو جاتا ہے جس سے واضح طور پر جگہ ابھری نظر آتی ہے۔ جواب دیکر ممنون فرمائیں۔ دوسرا مسئلہ پیٹ کا ہے۔ میرے تین بچے ہیں تینوں بچے بڑے آپریشن سے ہوئے ہیں۔ بچوں کی پیدائش کے بعد پیٹ کافی بڑھ گیا ہے اس کا بھی کچھ علاج بتائیں میری چھوٹی بہن غیر شادی شدہ ہے اس کا پیٹ بھی کافی بڑھ گیا ہے۔ اس کی عمر چوبیس سال ہے اور میری عمر پینتیس سال ہے۔ (م.... کراچی) مشورہ:۔ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کریں انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ بہن کومناسب کھیل کود، واک اور ورزش کی ہدایت کریں۔ وہ چاول نہ کھائے۔ ہڈیوں کا ڈھانچہ ہوں سوال: محترم میں مختلف پریشانیوں کا شکار ہوں جن میں سے ایک میرے جسم کا دبلا پتلا ہونے کی پریشانی بھی ہے۔ میری عمر تقریباً 25سال ہے لیکن بظاہر میں ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ ہوں۔ جسم میں قوت و طاقت کا فقدان ہے اور میرے چہرے پر بھی گوشت نہیں ہے گال اندر کی طرف دھنسے ہوئے ہیں۔ (اطہر علی ،سرگودھا) مشورہ:۔ آپ مستقل پھلوں کا استعمال کریں، تازہ جوس سبزیاں استعمال کریں۔ خوبانی خشک اور چھوارہ ایک عدد رات کودودھ میں بھگو دیں صبح نہار منہ کھا لیں اور دودھ پی لیں۔ اس طرح چند ہفتے کریں۔ مالش کی دوا پی لی آج ایک بہت کمزور سی لڑکی آپ سے مخاطب ہے جو اپنی غلطی کی وجہ سے اس تکلیف کا شکار ہو گئی ہے۔ دراصل میں نے کسی کے کہنے پر جسم کے چند حصوں کو کم کرنے کیلئے دوائی کے قطرے (ڈراپس) لئے تھے۔ یہ ہومیو پیتھک دوا ہے اس کی میں نے تقریباً پانچ شیشیاں پی لی تھیں اور اس کے بعد میرے پیروں میں شدید درد شروع ہوگیا تھا اور آہستہ آہستہ یہ درد پورے جسم کی ہڈیوں میں پھیل گیا خاص طور پر پیروں کی ہڈیوں میں ۔میں دیر تک کھڑی نہیں ہو سکتی۔ اگر مجھے کھڑے کھڑے دس منٹ ہو جائیں تو پنڈلیوں میں اور گھٹنوں کے اوپر ران کی ہڈی میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے حتیٰ کہ میں اگر کتابوں کے صفحے دیر تک پلٹتی رہوں تو پورے بازو میں یہ درد ہونے لگتا ہے۔ کوئی ہلکا سا وزن بھی میں نہیں اٹھا سکتی ہوں اور اگر صبح بستر لپیٹ لوں یا پھر ناشتہ بنالوں تو کھڑے ہونے سے یہ درد پورے پیروں کی ہڈیوں اور ہاتھوں میں ہونے لگتا ہے۔کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے میرے جسم میں طاقت آجائے میری ہڈیاں مضبوط ہو جائیں اور میں کتنا بھی چل پھر لوں کام کر لوں لیکن مجھے محسوس نہ ہو۔ میں نے طاقت کے کئی سیرپ پیئے ہیں لیکن ان سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور یہ ڈراپس جو میں نے پیئے ہیں اس کے بارے میں ایک ہومیو ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ یہ دوائی پینے کے لئے نہیں بلکہ مساج کرنے کیلئے تھی۔ جب سے یہ پتہ چلا ہے میں مزید پریشان رہنے لگی ہوں کہ یا اللہ اب کیا ہو گا کہ مالش کی دوائی پی لی ہے لیکن اب کیا ہو سکتا ہے جو ہونا تھا وہ ہو گیا ۔اللہ بھلا کر ے اس کا جس نے مجھے یہ دوائی پینے کیلئے دے دی۔ (نازیہ ....کراچی) مشورہ:۔آپ کو کسی اچھے ہومیو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے تھا۔بہرکیف آپ سب سے پہلے تو دل سے خوف کو دور کریں دوسری حقیقت یہ ذہن نشین کریں کہ آپ ڈیپریشن کا شکار ہیں ۔اگر بلڈ پریشر نارمل ہو یا نیچے ہو تو آپ خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چھ چھ گرام صبح وشام کھالیں۔ بکرے کا عمدہ گوشت اچھی طرح سے گلا کر خالص عمدہ دیسی گھی میں بنا کر کھائیں۔ صبح بادام کا عمدہ دیسی گھی میں بنا ہوا حلوہ کھالیں۔ غذا کے بعد پھل کھائیں۔ فکر مند نہ ہوں انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 778 reviews.