محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے‘تسبیح خانہ اور آپ کے ساتھیوں کی ہر فتنے‘ ہر شر سے تا قیامت حفاظت فرمائے‘دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے‘ آمین۔
آج عبقری ٹوٹکہ سیکشن میں قارئین کے لئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ لے کر حاضرہوئی ہوں۔اکثر گوشت پکاتے ہوئے مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ ٹھیک طرح سے گھلتا نہیں ہے۔ایک بار میں بھی ایسے ہی پریشر ککر میں گوشت بنا رہی تھی جو کافی دیر پکانے کے باوجود بھی گل نہیں رہا تھا۔اس دوران بھابھی کچن میں آئیں ‘انہیں اس متعلق پتہ چلا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ لہسن کے اوپر جو ڈنڈی ہوتی ہے‘ گوشت پکاتے وقت تین سے چار ڈنڈیاں ڈال دیں‘گوشت گل جائے گا۔میں نے ایسا ہی کیا جس کے بعد کچھ ہی دیر میں تمام ترگوشت آسانی کے ساتھ اچھی طرح گل گیا۔اس ٹوٹکہ کو میں نے بعد میں بھی کئی بار آزمایا‘ ہر مرتبہ بہترین نتیجہ ملا اور یہ مسئلہ حل ہو گیا ورنہ اس سے پہلے کافی دیر تک سالن پکتا رہتا اور گھر والے کھانے کا انتظار کرتے رہتے۔
قارئین آپ بھی یہ ٹوٹکہ آزمائیں‘ ان شاءاللہ ضرور فائدہ ہوگا اور پھر اپنے تجربات ضرور تحریر کریں تاکہ دوسروںکو بھی نفع ہو۔
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین !بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اورمہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیںوہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے‘ آزمائے ہوئے ضرور لکھیں۔ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تا کہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ:ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں