اطباءاسیبلغمی و سوداوی امراض، جگر و طحال اور گردوں کے سدوں کو کھولنے کیلئے پلاتے رہتے ہیں۔ درد شکم نفخ شکم اور ضعف معدہ میں اسکااستعمال بہت زیادہ ہے۔ دودھ بڑھانے کیلئے اس کا سفوف بناکر ہمراہ شیر گائے استعمال کیا جاتا ہے۔ سونف تقویت بصر کیلئے نہایت مفید ہے۔ دمہ، کھانسی اور نزول الماءکیلئے بھی ازحد مفید ہے۔
معدہ کے اخلاط فاسدہ و غلیظ مادہ کو خارج کرتی ہے۔ تبخیر معدہ کے اندر ازحدمفید ہے اور دست بند کرتی ہے۔
سونف کا طبی استعمال
ادرار حیض
سونف 2 تولہ، گڑ پرانا 4 تولہ، تین پاﺅ پانی میں جوش دیں۔ پاﺅ بھر رہنے پر چھان کر گرم گرم پلاکر لحاف اوڑھا کر مریضہ کو لٹائیں۔ انشاءاللہ 2 سے 3 بار استعمال کرانے پر حیض کھل کر آئے گا۔
مصفی شیر
سونف عمدہ باریک پیس کر ہموزن سرخ شکرملاکر ایک سے تین تولہ تک گرم دودھ کے ہمراہ کھلائیں۔ ڈیڑھ پاﺅ پانی میں بھگو کر تین گھنٹہ آگ پر جوش دیں اور نیم گرم پلائیں۔ نزلہ و زکام کیلئے انتہائی لاجواب چیز ہے۔
متلی و قے
سونف 3 گرام، پودینہ 3 گرام، دار چینی، الائچی سبز 1، 1 گرام ایک گلاس پانی میں جوش دیں جب ایک کپ رہ جائے چھان کر پلائیں۔ متلی و قے کیلئے اکسیر ہے۔
معدہ کی جلن
سونف، ملٹھی مقشر ہموزن سفوف تیار کریں۔ صبح، دوپہر اور شام کھانے سے قبل ہمراہ عرق سونف استعمال کریں۔
قبض سے نجات
سونف (صاف شدہ) پانچ تولہ، گل قند اصلی 20 تولہ میں ملادیں صبح و شام 5 تولہ خوب چبا چبا کر کھالیا کریں۔ تمام امراض معدہ خاص طور پر دائمی قبض کیلئے سریع الاثر نباتاتی دوا ہے۔
وحشت و خوف
سونف 5 گرام، گل گاﺅ زبان 5 گرام جوش دیکر چھان لیں1 چمچ شہد ملاکر صبح نہار منہ استعمال کریں وحشت وخوف ‘دل کی گھبراہٹ اور دھڑکنے کی شکایت میں نہایت عمدہ و مفید ہے۔
پیچش
سونف 1 تولہ، ہلیلہ سیاہ آدھ تولہ، الائچی خرد گیارہ دانے گل قند ایک چھٹانک، انار دانہ ایک تولہ، منقیٰ پانچ دانے، پودینہ آدھ تولہ، سب ادویہ کو ایک گلاس پانی میں بھگودیں۔ ایک دو گھنٹہ بعد اچھی طرح گھوٹ کر چھان لیں۔ صبح، دوپہر اور شام استعمال کریں۔ اسہال و پیچش میں نہایت مفید اور مجرب ہے۔
نفع خاص
سونف مقوی معدہ و بصر ہے۔
مصلح
سونف کے مصلح کشنیز و صندل سفید ہیں جبکہ اس کا بدل تخم کرفس اور مقدار پانچ سے سات ماشہ ہے۔
سونف کے فوائد
پیچش کی بیماری میں مریض کو دو تولہ سونف‘ پانچ تولہ گلقند پانی میں رگڑ کر گرمیوں کے موسم میں اور جوش دے کر سردیوں کے موسم میں تین یا چار بار دن میں پلانے سے آرام ہوجاتا ہے۔
بینائی کو قائم رکھنے کیلئے اس کے جوشاندہ یا بادیان سبز کے پانی میں سرمہ کوکھرل کرکے آنکھوں میں لگاتے ہیں۔
پیٹ کی درد‘ اپھارہ اور قولنج میں بے حد مفید ہے۔
سونف کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے درد کمر کو آرام ملتا ہے۔
تلی اور مثانے کے رکاو کو درست کرتی ہے۔
پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔
سینہ‘ جگر‘ طحال اور گردہ کے سدے نکالتی ہے۔
سونف کمزوری دماغ اور قوت ہاضمہ کیلئے بہترین دوا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 613
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں