Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

لمبے ناخن کےشوقین آلِ محمدﷺ کا فرمان پڑھ لیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2024ء

فرمان امام رضا سلام اللہ ورضوانہ علیہ
جن کے ناخن زرد ہو رہے اور ٹوٹ رہے ہوں انھیں چاہیے کہ اپنے ناخن جمعرات کو کاٹنے کی عادت بنا لیں۔اس عادت سے ان کے ناخنوں اور انگلیوں کےسروں کی خرابی کی روک تھام ہو جائے گی۔
جدید سائنسی تحقیق
طبی ماہرین کے مطابق زرد ناخن نظام تنفس(سانس کا نظام) کے امراض کی نشاندہی کی علامت بھی ہوسکتے ہیں جبکہ ان سے اس بات کی بھی عکاسی ہوتی ہے کہ آپ خون کی کمی کے مرض کا شکار ہیں یا ہو سکتے ہیں۔طبی لحاظ سے بڑے ناخن رکھنا مضرِصحت ہیں ۔ناخن جراثیم کی پناہ گاہ ہیں،ناخنوں میںموجود گندگی اور جراثیم کھانے کے ذریعےپیٹ میں چلےجاتے ہیں اور کئی بیماریوں مثلا ہیضے، معدے کی خرابی، نزلہ زکام،دانت و مسوڑھوں کی بیماریاں، پیٹ درد،ٹائیفائیڈ ،اسہال، آنتوں میں کِیڑے اور ورم کا سبب بنتے ہیںاور مدافعتی نظام کو بھی بہت متاثر کرتے ہیں۔
مختلف بیماریوں کی بنیاد
لمبے ناخنوں میں گندگی کی وجہ سے ان میں فنگس پڑنے کا بھی امکان ہوتا ہےجس سےناخن ٹوٹنے لگتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ناخن تراشنے سے ناخنوں کی نشوونما اچھی ہوتی ہے۔اگر آپ ہفتے میںایک دن ناخن کاٹنے کی عادت اپنا لیںتو جہاں ناخن صاف ہوکرٹوٹنے سےبچیں گے وہاں آپ بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ ہوجائیںگے۔ جب ناخن طویل وقت تک نہ کاٹے جائیں تو یہ ارد گرد کی جلد میں بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ درد، سوجن اور انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں اگر فوری طور پر توجہ نہ دی جائے۔
مدافعتی نظام کیلئے نقصان دہ
ناخن نہ کاٹنے کے نقصانات کافی زیادہ ہیں بالخصوص چھوٹے بچوں کے لحاظ سے جن کے مدافعتی نظام ابھی نشو نما پارہے ہوتے ہیں۔ بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے سے کئی ممکنہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ لمبے ناخن بچوں کی جلد میں جلن کا باعث بن سکتے ہیں خاص طور پر چہرے کے ارد گرد اور دیگر حساس جگہوں پر۔ بچے نادانستہ طور پر اپنی جلد کو لمبے ناخنوں سے کھرچ سکتے ہیں یا رگڑ سکتے ہیں جس سے لالی، سوزش اور تکلیف ہوتی ہے۔
بچوں کیلئے انتہائی مضر
گندگی، بیکٹیریا اور دیگر جراثیم لمبے ناخنوں کے نیچے جمع ہو جاتےہیں جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بچے اپنی انگلیاں اپنے منہ میں لے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں جراثیم منہ یا جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہوتے ہیں۔
لمبے ناخن بچے کی روزمرہ کی سرگرمیوں میں خلل پیدا کر تے ہیں۔ انہیں چیزوں کو پکڑنے، برتنوں کا استعمال کرنے میں دشواری پیش آتی ہے جبکہ کھیل کے دوران وہ خود یا دوسروں کو انجانے میں تکلیف پہنچا سکتے ہیں۔ جب ناخن طویل وقت تک نہ کاٹے جائیں تو یہ ارد گرد کی جلد میں بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ درد، سوجن اور انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 168 reviews.