محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں ایک ہاسٹل میں رہتی ہوں‘جب بھی بارش ہوتی تو کھڑکی کے ذریعے پانی کمرے میں داخل ہو جاتا‘بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ہاسٹل یا کمرہ بھی تبدیل نہیں کر سکتی۔اکثر کئی بار ایسے ہوا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے اتنا پانی کمرے میں داخل ہوا کہ بستر بھیگ گیا۔پھر ساری رات مجھے جاگ کر گزارنی پڑتی‘ بہت مشکل حالات تھے۔عبقری رسالہ میںاور آپ کی روحانی محافل میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام کے کمالات پڑھے تو میں نے کمرے کی کھڑکی اور دروازے پر انگلی کےاشارے سے مسلسل نامِ عمر(رضی اللہ عنہ) لکھنا شروع کر دیا اور ساتھ دل ہی دل میں بارش کو مخاطب کر کے یہ کہنا شروع کر دیا کہ بے شک تم اللہ تعالیٰ کے حکم سے برستی ہو‘میں تمہیں 36لاکھ مربع میل کے حکمران امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقؓ کے نام کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ تم برسو ضرور مگر اپنا رخ بدل کر‘مجھے اذیت نہ دو‘ میرا بستر گیلا ہوجاتا ہے اور پھر پریشانی ہوتی ہے کیونکہ میرے پاس رہائش کا کہیں اور انتظام موجود نہیں ہے۔بس ایسے ہی وجدان میں امیرالمؤمنینؓ کے نام کا واسطہ دے کر بارش کو مخاطب کیا ۔اس دن کے بعد دوبارہ کبھی بارش کا پانی میرے کمرے میں داخل نہیں ہوا ‘ جبکہ پہلے سے بھی زیادہ تیز بارشیں ہوئیں مگر اس کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ نے حفاظت میں رکھا ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں