Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تسبیح خانہ کا عاشق جن!انکشافات کاانوکھا جہاں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2024ء

محترم حضرت صاحب السلام علیکم!میری چودہ سالہ بیٹی کافی عرصہ سے بیمار ‘اس کی بیماری دراصل کالے جادو کی وجہ سے تھی۔ ہم نے بہت علاج کروایا، عاملین اور ڈاکٹروں کے پاس گئے۔ غرض ہم نے کوئی ایسا علاج نہ چھوڑا، یہ دورانیہ تقریباً 7 یا 8 ماہ سے چل رہا ہے ‘پہلے تو ہمیں پتہ نہیں تھا کہ یہ بیماری اس وجہ سےہے۔اس بات کا ادراک ہمیں کافی عرصہ بعد جا کر ہوا۔
خونی آنکھوں والے خطرناک جنات
جب میری بیٹی شروع میں بیمار ہوئی ‘اوّل تو ویسے ہی زمین پر اچانک گر جاتی تھی‘ ایسی گرتی جیسے کسی نے دھکا دیا ہو‘ اس کے بعد یہ گرنے کا عمل ہر جمعرات یا جمعہ کو پیش آتا اور خصوصاً مغرب یا عشاء کی نماز کے لئے جب کھڑی ہوتی تو منہ کے بل گر جاتی۔اس کے بعد بے ہوش ہو جاتی ۔یہ مسئلہ تقریباً ایک مہینہ اسی طرح چلتا رہا اور پھر جب ہوش میں آجاتی تو وہ کہتی کہ مجھے تو کوئی اور مخلوق نظر آرہی ہے‘خطرناک جنات ہیں اور ان کی آنکھوں سے خون ٹپکتا ہے اور پھر چیخیں مار کر روتی تھی اس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا کہ جب بے ہوش ہونے کے بعد ہوش میں آتی تو اس کی بولی بدل جاتی‘ کبھی افغانی پشتو میں بات کرتی‘ کبھی سواتی زبان میں اور کبھی کسی اور زبان میں، جب وہ بولتی تھی ہم اس کے کان میں قرآن کریم کی آیات پڑھ کر سناتے مگر وہ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیتی تھی۔
عاملین کے پاس گئےتو معاملہ مزید بگڑ گیا
اس کے بعد جب ہم کبھی عاملین کے پاس جاتے تو یہ جن میری بیٹی کو اور تنگ کرتے، اسے اس حد تک تنگ کرتے کہ میری بیٹی اپنے ہاتھوں سے اپنا گلہ دباتی تھی ‘کبھی نبض پر چھُری رکھتی اور ہم اس کے دونوں ہا تھ ہر وقت پکڑتے کہ کہیں اپنا گلا نہ دبائیں، دو بندے ہروقت اس کے ساتھ دن رات رہتے۔ہماری زندگی اجیرن بن گئی تھی اب یہ سلسلہ چلتا رہا، اسی دوران رمضان کا مہینہ شروع ہوا۔ ہمارا سارا بابرکت مہینہ اسی طرح گزرا کہ نہ تو ہم نے سحری کی اور نہ افطاری اور نہ ہم سو سکے کیونکہ بیٹی کی طبیعت اتنی زیادہ خراب رہتی سارا گھر اس کے ساتھ بے آرام تھا۔میں نے گھر تبدیل کر کے بھی دیکھا مگر فائدہ نہ ہوا۔ کبھی تو سارا دن ایسی حالت میں گزرتا کہ بیٹی کسی کو بھی نہ پہچانتی اور اس کی زبان کسی کو سمجھ نہ آتی کہ کیا بات کر رہی ہے۔اس وقت میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہوتا کہ کیسےاس مسئلہ سے نجات ملے۔بس جب بھی اس کی کیفیت بدلتی‘ جن کی حاضری ہوتی تو میں قرآن پاک کی تلاوت شروع کر دیتی۔
جن کا حیران کن سچا انکشاف
ایک دن اس جن کو نہ جانے کیسے مجھ پر ترس آگیا‘اللہ تعالیٰ اس کا بھلا کرے ‘ وہ براہ راست ہم سے محو گفتگو ہوا‘ اس جن نے ہمیں بتایا کہ یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ کالا جادو ہے اور تین تصویریں ہیں ایک سرخ، ایک کالے اور ایک بھورے رنگ کے کپڑے میں بند ہیں اور فلاں جگہ ایک درخت کی جڑ کے نیچے تقریباً 2-3 فٹ کی گہرائی میں قبلہ کی جانب دفن ہیں‘ ان کونکا لو اور ضائع کردو تب ہم بھی آزاد ہو جائیں گے اور یہ بچی بھی ٹھیک ہو جائے گی ‘ہم نے ایسا ہی کیا۔ وہ درخت جس جگہ تھا‘شوہر وہاں گئے اور زمین کو کھودنا شروع کی اور جس جگہ بتایا تھا وہی سے وہ تصویریں نکل آئیں۔اس نے بتایا کہ یہ سب ہمارے ایک عزیز کا کیا دھرا ہے اور اسی نے کالا جادو کرکے ہمیں آپ کی بیٹی پر مسلط کیا ہوا ہے۔ ایسا سخت کہ جس سے زیادہ دیر تک آپ کی بیٹی زندہ نہ رہ سکے گی۔تصویریں جلانے کے بعدپھر بیٹی کی طبیعت میں کچھ بہتری آنا شروع ہوئی مگر تھوڑا ہی عرصہ گزا کہ دوبارہ سے وہی مسائل شروع ہو گئے۔دو سے تین دن ٹھیک رہتی اور پھر بے ہوش ہو جاتی اور جب ہوش میں آتی تو وہ جن ہم سے باتیں کرنا شروع کر دیتا۔ اس نے بتایا کہ آپ جو قرآنی اور مسنون اعمال کرتے ہیں اسی وجہ سے آپ کی بیٹی ابھی تک زندہ ہے ورنہ کب کی مر چکی ہوتی۔آپ کی بیٹی کا علاج ہو گیا تھا مگر دوبارہ سے جادو کا سخت وار کیا گیا جس وجہ سے اس کی دوبارہ یہ حالت ہو گئی ہے۔
بیٹی کو بچانا ہے تو لاہور لے جائیں
پھر اس جن نے ہمیں بتایا کہ اگر آپ اپنی بیٹی کو بچانا چاہتے ہیں تو اس جادو کو جڑ سے ختم کروانا ہوگا جس نے آپ کو اس عذاب میں ڈالا ہے۔ ہم نے پوچھا کہ ہم یہ سب کر سکتے ہیں ؟اس جن نے ہمیں بتایا کہ آپ لاہور میںشیخ الوظائف صاحب کے تسبیح خانہ جائیں وہیں پر یہ سب کچھ ختم ہوسکتا ہے، کیونکہ حضرت صاحب کے پاس اسم اعظم ہے وہاں جا

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 164 reviews.