محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے عبقری اور تسبیح خانہ سے منسلک کیا۔صرف میں ہی نہیں تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔الحمدللہ! دنیاوی معاملات بھی بہتر ہوئے ہیں اور آخرت کا سامان بھی بن رہا ہے۔دوسرے قارئین کی طرح میں نے بھی عبقری کے طبی ٹوٹکوں اور وظائف سے بہت نفع پایا ہے۔ اپنا ایک آزمودہ ٹوٹکہ عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں‘ اسے ضرور شائع کریں ‘امید کرتا ہوںان شاءاللہ لوگوں کو نفع ہو گا۔
میرے والد صاحب کے ایک عزیز تھے جن کا بیٹا کمر درد کی تکلیف میں مبتلا تھا۔و ہ ایک کارخانہ میں نوکری کرتا تھا مگر اس تکلیف کی وجہ سے کام میں بہت مشکل پیش آتی تھی جس سے اس کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی تھی۔انہوں نے اپنے بیٹے کا مختلف جگہوں سے علاج کروایا‘ادویات استعمال کروائیں‘ عارضی طور پر کچھ افاقہ ہوتا مگر جیسے ہی ادویات کا اثر ختم ہوتا تو دوبارہ سے کمر درد شروع ہو جاتا۔چونکہ والد صاحب بھی عبقری رسالہ پڑھتے تھے۔انہوں نے عبقری کا ایک ٹوٹکہ انہیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے صبح و شام اپنے بیٹے کو یہ ٹوٹکہ استعمال کروایاتو چند ہی دن میں کمر درد کا مسئلہ حل ہو گیا۔
یہ ٹوٹکہ میں نے خود بھی آزمایاہے۔کچھ عرصہ قبل جب میں تھوڑا سا دوڑتا یا زیادہ پیدل چلتا تو کمر میں تکلیف شروع ہو جاتی۔میں نے بھی یہی ٹوٹکہ استعمال کیا جس کے کچھ دن بعد ہی میں بالکل ٹھیک ہو گیا۔اب صبح جتنی مرضی سیر کروں جتنی مرضی دوڑ لگائوں‘کمر درد کی شکایت نہیں ہوتی۔اسی ٹوٹکہ کی وجہ قد میں بھی اضافہ ہوا۔
ٹوٹکہ:50 گرام کلونجی‘50 گرام چھلکا اسپغول‘ 100گرام شہد لیں۔کلونجی کو صاف کر کے پیس لیں اور سب چیزوں کو آپس میں ملا لیں۔ایک چائے والا چمچ صبح و شام دودھ یا پانی کے ہمراہ استعمال کریں اور شفاء پائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں