محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!شب جمعہ کے اعلانات میں آپ سے سنا کہ اجڑے گھر بسانے اور طلاق جیسے مسائل کے خاتمہ کے لئے کوئی عمل ہو تواس متعلق اپنا مشاہدہ ضرور لکھیں۔اس ضمن میں میرے دو عمل بہت مجرب ہیں جو تحریر کر رہا ہوں۔
ایک جاننے والی خاتون شوہر سے ناراضگی کی وجہ سےتقریباً چھ ماہ سے اپنے میکے بیٹھی ہوئی تھی۔ شوہر لے کر نہیں جاتاتھا۔لڑکی کے گھر والے سخت پریشان تھے۔ ان دنوں شب جمعہ کی روحانی محفل میں کسی نے ٹوٹتے گھر بسانے کے لئے ایک عمل بتایا تھا۔چنانچہ میں نے وہ عمل ان کے گھر والوں کو بتایا کہ فجر کی سنتوں اور فرائض کے درمیان 500 بار حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ صرف 7 دن پڑھنا ہے۔ لڑکی کے والد صاحب نے مسجد میں جاکر یہ عمل کیا۔ سات دن بتائی گئی ترتیب کے مطابق مسلسل پڑھا اور سسرال والے خود بخود عزت سے آکر لے گئے۔
سخت ترین مہم کو آسان کرنے کا عمل
میں نے کسی کتاب میں پڑھا کہ درج ذیل عمل کے بارے میں ایک بزرگ نے فرمایا اگر سات دن میں کام پورا نہ ہو تو قیامت کے دن میرا دامن اور اس کا ہاتھ ہوگا۔ہمارے رشتے داروں میں دو میاں بیوی کی ناراضگی ہوگئی۔یہ ناراضگی اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ صلح ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ شوہر کوششیں کرکے تھک گیا تھا۔ آخر ان کے لیے میرے ابو نے یہ عمل کیاجس سےآخر ان کی صلح ہوگئی اور اللہ نے پھر ان کو دو بیٹے بھی دیئے اور اب ماشاء اللہ وہ ساتھ رہ رہے ہیں اور خوش ہیں۔ایک بار کاروبار میں کسی نے دھوکے کے ذریعے سخت نقصان پہنچایا‘ اس مسئلہ کے لئے بھی والد صاحب نے درج ذیل عمل کیا‘ اللہ کا خاص کرم ہوا کہ ہمارے اس نقصان کا جلد ہی ازالہ ہو گیا۔
عمل یہ ہے کہ اپنے مسئلہ کا تصور کرتے ہوئے درج ذیل کلمات کو کسی سفید کاغذ پر لکھیں۔ بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ بِسْمِ اللہِ الْمَلِکِ الْحَقِّ الْمُبِیْنِ مِنَ الْبَعْدِ اِلَی الْمَوْلَی الْجَلِیْل الْمُبِیْنِ الْمَغْفِرَۃِ وَاَنْتَ الْغَفَّارُ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَo پھر 70 بار درج ذیل دعا پڑھ کر کاغذ پر دم کریں اور کاغذکو بہتے پانی یعنی سمندر‘ دریا‘نہر یا ندی وغیرہ میں بہا دیں۔دعا:اِلٰھِیْ بِحُرْمَۃِ کُنْ فَیَکُوْنُ فَتَبَارَکَ اللہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔
یہ عمل مسلسل سات دن تک کرنا ہے۔ان شاءاللہ مقصد میں کامیابی مل جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں