Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

’’سرخ دھاگہ‘‘بچوں کی ہربیماری میں مؤثر! فوری اثر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!مجھے شروع سے عملیات میں دلچسپی ہے‘ عبقری سے ملنےو الے بہت سے عملیات بھی آزما چکا ہوں جن سے بہت نفع ہوا ہے۔چند سال قبل میں نےآپ کو خط لکھا اور عملیات کے بارے میں رہنمائی چاہی تو آپ نے ادارہ عبقری کی کتاب( جو کہ دفتر ماہنامہ عبقری سے بذریعہ پارسل منگوائی) ’’عامل کامل بننے کے راز‘‘ اورعبقری روحانی کلاس سننے کا فرمایا جس سے عملیاتی روحانی دنیا کے بہت سے پوشیدہ راز آشکار ہوئے۔سالہا سال سے عملیات سے متعلق کتب پڑھ رہا ہوں‘چونکہ عبقری سے بہت فیض پا رہا ہوں‘ لہٰذا آج اس ضمن میں اپنا بھی ایک آزمودہ عمل تحریر کر رہا ہوں ۔بچوں کاہر وقت رونا‘نظر بد کا لگ جانا‘ نیند میں اچانک ڈر جانا‘ جھٹکے لگنا‘ سرکش ہونا‘ کسی بیماری کی وجہ سے کمزور اور ضعیف ہوجانا‘ غرضیکہ بچوں کے تمام جملہ امراض کے لئے یہ عمل میں نے بارہا آزمایا اور سو فیصد مجرب پایا۔یہ ایسی بیماریاں اور مسائل ہیں جس سے تقریباً ہر دوسرا گھر متاثر ہے‘ والدین بچے کے علاج کے لئے جگہ جگہ خوار ہوتے ہیں مگر اکثر مستقل شفایابی سے محروم رہتے ہیں جس کا بچے کی صحت پر بہت منفی اثر پڑتا ہے‘ مسلسل بیمار رہنے کی وجہ سے بچےذہنی طور پر بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔ ایسے تمام عوراض سے نجات کے لئے میرا یہ بارہا کاآزمودہ عمل کریں اورقدرت ربی کا کمال دیکھیں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
عمل کا طریقہ:سرخ ر نگ کے دھاگے کے نو (9)تار لے کر اکٹھا کر لیں ۔ ایک بار سورئہ الم نشرح اس ترتیب سےپڑھیں کہ جب پہلے ’’ک ‘‘پر پہنچ جائیں تو ایک گرہ لگائیں‘اس سورئہ میں نو کاف ہیں ‘جب بھی سورئہ پڑھتے ہوئے’’ک‘‘ پر پہنچیں تو گرہ لگائیں‘اس طرح جب سورئہ مکمل ہو جائے گی تو دھاگہ پر 9 گرہیں لگ جائیں گی‘ دم کر کے‘اب اس دھاگہ کو بچے کے گلے میں باندھ دیں‘اس عمل کی برکت سے بچہ مذکورہ تمام بیماریوں سے حفاظت میں رہے گا‘ان شاءاللہ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 161 reviews.