محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی بے حد مشکور ہوں۔ ہمیں عبقری رسالے میں زندگی کی ہر مشکل کا حل مل جاتا ہے۔ آپ نے صفر المظفرمیں سورۃ قریش کا ایک عمل عنایت فرمایا ہے۔جو ہر سال کیا جاتا ہے جس کا طریقہ یہ ہے کہ یکم صفر المظفرسے12 ربیع الاول تک سورہ قریش سوالاکھ مرتبہ پڑھنی ہے۔اگر کوئی سوا لاکھ نہیں پڑھ سکتا تو ستر ہزار یا چالیس ہزار مرتبہ بھی پڑھ سکتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے زندگی میں اتنی خیریں اور برکات آتی ہیں کہ سارا سال ہی انسان ہر بلا اور آفت سے محفوظ رہتا ہے۔ میری شادی ہوئی تو سسرال میرے والدین کے گھر سے کافی دور تھا۔ مجھے ایک وہم لگ گیا۔مجھے ڈر لگا رہتا تھا کہ کسی نے میرے کھانے میں کچھ ڈال نہ دیاہو کبھی وہم ہوتا کہ کوئی مجھ پر جادو کر رہا ہے۔میں تین چار سال اسی اذیت میں رہی ۔جب میں نے آپ سے یہ عمل سنا تو صفر کا مہینہ آتے ہی میں نے یہ عمل شروع کر دیا اور سورئہ قریش پڑھنا شروع کر دی ۔ مجھےیقین نہیں آرہا تھا کہ میرے دل سے وہم اور خوف ایسے ختم ہو گیا جیسے میرا دل پاک ہو گیا ہو اور دل کو دھو دیا گیا ہے اور میری تین چار سال پرانی بیماری اس عمل کی برکت سے دور ہو گئی۔ اب میں بہت مطمئن ہوں اب دل میں کسی قسم کا وہم خوف نہیں ہے۔
(صدف حسین، شیخوپورہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں