Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بڑھا پیٹ اور موٹاپے کا غبارہ اچانک کیسے پھٹا؟

ماہنامہ عبقری - جولائی 2024ء

گزشتہ دنوں کچھ مخلصین کے ساتھ بیٹھا ‘ طبی و روحانی موضوعات پر باتیں کررہا تھا۔ بات چل نکلی کہ اس وقت موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے اور حد سے زیادہ موٹاپا کے ہولناک اثرات جس میں دل کی بیماریاں‘ گھٹنوں اور جوڑوں کا درد‘ پرانی بواسیر‘ اچانک جھٹکے‘دماغی اعصابی کھچاؤ‘ تناؤ ‘ طبیعت میں گھبراہٹ‘ بے چینی‘ بے زاری‘ ذہنی تناؤ‘ معدہ کے امراض‘ جگر‘ الغرض موٹاپا تو خود سوبیماریوں کی ایک بیماری اور ایک مرض ہے‘ آخر ان کا تدارک کیسے کیا جائے؟ ان کا ازالہ کیسے کیا جائے؟ ان سے نجات کیسے حاصل کی جائے اور کس طرح بیماری کا خاتمہ ہو‘ روگ ختم ہوں۔
تین افراد ‘ ایک ٹوٹکہ‘ بے شمار فوائد
تین افراد بولے: یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں‘ فلاں ہمارا جاننے والا اس نے دو تین کلو یہ دوائی کھائی ہے‘ کھانا بھی آسان‘ ذائقہ بھی لاجواب ‘ دیکھنے میں خوبصورت اور وہ ٹھیک ہوگیا ہے۔ اس کی صحت طبیعت لاجواب ہے‘ پیٹ اندر چلا گیا‘ چربی ختم ہوگئی‘ جسم چست ہوگیا اور پیٹ اور وزن کی وجہ سے جو روگ اور بیماریاں تھیں‘ وہ ساری کی ساری ایسے چلی گئیں کہ گمان خیال سے بالاتر‘یہ چیزیں سن کر میںچونکا حالانکہ اس کے فوائد میں خود سالہا سال سے بتارہا ہوں‘ نتائج بھی دیکھ رہا ہوں۔اس کے کمالات بھی میری آنکھوں کے سامنے ہیں‘  نامعلوم میرا ذہن اس طرف کیوں نہ گیا۔ ایک اور بولے: آپ فلاں بندے کو تو جانتے ہیں‘ بالکل جانتا ہوں: اس کا جسم پہلے کیسے تھا‘ اب کیسے ہے؟ اس نے جہاں کچھ غذائی احتیاطیں کیں‘ وہاں دن میں دو چار چمچ ٹھنڈے نہیں‘ ہلکے تازہ یا نیم گرم پانی میں گھول کربس وہ پی لیتا تھا اور زندگی کے کام اور ذمہ داریوں میں مشغول رہتا۔ وہ جس کو بھی بتاتا کہ اس دوا کا یہ فائدہ ہے‘ کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں تھا‘ نہ کوئی بندہ کہتا کہ یہ فائدہ کیسے ہوسکتا ہے‘ یہ دوا اس بیماری کیلئے ہے ہی نہیں؟ لیکن اسے کسی نے یقین دلایا تھا کہ اگر تم یہ دوا کھالو تو تمہیں فائدہ بہت ہوگا‘ موٹاپا ختم ہوگا‘ غیرضروری چربی ختم ہوگی اور بڑھا ہوا پیٹ اندر چلا جائے گا۔
خوشبودار اور بالکل سستی دوا
جسم میں جوشیلی پھرتی اور اعصابی تبدیلی اور جسم صحت مند‘  تندرست ایسے ہوتا چلا جائے گا۔ اسے یقین تھا اور وہ کھاتا رہا‘ چند ہفتے ہی کھائے تو اسے فائدہ اور اتنا زیادہ نفع محسوس ہوا کہ اس کا خیال دھیان سوفیصد اسی ذائقہ دار مختصر خوشبودار اور بالکل سستی دوا کی طرف چلا گیا۔ اس کا یقین اور بڑھ گیا اس کا دھیان اور مضبوط ہوگیا اور اس کی توجہ میں توجہ کی انتہا ہوگئی۔ پھر کوئی زیادہ عرصہ نہیں ہوا کہ اس کے جسم میں وہ تبدیلی آئی کہ لوگ حیران ہوگئے۔ پہلے تو وہ خود حیران ہوا سب نے اسے کہا کہ باقی جگہوں کا موٹاپا جاسکتا ہے لیکن پیٹ کا بڑھا ہوا چربیلا نظام کہیں نہیں جاسکتا‘ واقعی میں نے بہت بڑے ماہر سے ایک بات سنی تھی کہ بدترین چربی وہ ہے جو پیٹ پر آتی ہے اور پھر یہ جلد جاتی نہیں۔
ایک بہت بڑی شخصیت تھی‘پیٹ پر اتنی چربی تھی کہ وہ سو نہیں سکتی تھی‘ وہ بیٹھ کر نیند پوری کرتی تھی‘ ایک دیکھنے والے نے مجھے بتایا کہ ایک ماہر ڈاکٹر تھا جو ان کے پیٹ سے چربی نکالتا تھا اور بالٹیوں کی بالٹیاں نکالتا تھا اپنی کسی خاص ترکیب کے ذریعے اور واقعی وہ بالکل چست اور صحت مند ہوگئے۔
شفاء ‘ راحت اور تندرستی لوٹ آئی!
اب جو تیسرا بیٹھا تھا اس نے بھی اپنا فائدہ بتایا۔ وہ ان سے دونوں سےکہیں زیادہ حیرت انگیز اور لاجواب تھا۔ کہنے لگا: میں ایک سفر میں جارہا تھا‘ٹرین کا سفر تھا‘ لمبا سفر‘ لوگ آپس میں بیٹھے باتیں کررہے تھے‘ بات چل نکلی موٹاپا اور پیٹ کے بڑھنے پر‘چونکہ میں اس روگ میں خود مبتلا تھا‘ مجھے اس کی اشد ضرورت تھی‘ کوئی ایسا علاج مل جائے‘ کوئی ایسی ترکیب مل جائے‘ کوئی ٹوٹکہ‘ الغرض میں نے اس کو توجہ دی‘ اور ان کی طرف توجہ بڑھائی۔ جب ان کی گفتگو سنی تواحساس ہوا کہ مجھے یہ ٹوٹکہ خود استعمال کرنا چاہیے۔ ٹرین میں جو صاحب بتارہے تھے ان کے مطابق ستر اسی افراد کو میں یہ دوا استعمال کروا چکا ہوں‘ مجھے چالیس پچاس لوگوں کے نتائج بالکل سوفیصد ملے ہیں اور جن کے نتائج نہیں ملے اس کی وجہ صرف ان کی غفلت‘ غیرذمہ داری اور کچھ نہیں تھی۔ پھر تو میرا یقین اور بڑھ گیا اور میں استعمال کرنے لگا‘ استعمال کرتے کرتے میں نے اپنے جسم کومحسوس کیا کہ میرا جسم جو پہلے بہت تھک جاتا تھا۔ سانس پھولتا تھا‘ طبیعت بے زار‘ گھبراہٹ‘ پسینہ زیادہ آنا‘ ہروقت الجھا الجھا رہتا اور خاص طور پر گرمی کے موسم میں میں بہت پریشان ہوتا تھا کہ نامعلوم میری گرمیاں کیسے گزریں گی۔ مجھے اس سب پریشانی اور شدت میں کمی محسوس ہونا شروع ہوگئی اور ایک احساس بڑھا کہ میں صحت مند ہوں اور تندرست ہوں۔
صحت اور تندرستی لاجواب
بس! پھر تو دل و جان سے میں یہ دوا استعمال کرنے لگا کرتے کرتے میری صحت اور تندرستی میرے قریب آئی‘ موٹاپا گیا‘ چربی گئی‘ بڑھا ہوا پیٹ میری آنکھوں کے سامنے ختم ہوا۔ کیا کیا فوائد بتاؤں؟ میں نے تو یہاں تک اس کے فوائد پائے ہیں کہ جو لوگ ہر دوا سے مایوس ہوچکے ہیں اور ہر ترتیب سے بے زار ہوچکے ہیں‘ انہیں میں یہی دوا دیتا ہوں اور اللہ کی رحمت سے بہت فائدہ ہوتا ہے‘ بہت نفع ہوتا ہے صحت بھی‘ تندرستی بھی اور بہت لاجواب رزلٹ بھی۔ مجھے خوشی بھی ہوتی ہے اور راحت بھی ملتی ہے‘ یہ ٹوٹکہ میرے لیے ایک رحمت بن کر آیا ہے۔
قارئین! آپ بے چین ہوں گے آخر یہ دوا کیا ہے؟ یہ دوا صرف اور صرف ’’تخم بالنگو‘‘ ہے جس کو ’’تخ ملنگا‘‘ بھی کہتے ہیں دوبڑے چمچ تازہ اگر ہلکے نیم گرم ہوں تو فائدہ زیادہ ہوگا‘ ٹھنڈا بالکل نہیں ‘ تازہ پانی میں گھول کر فوراً پی لیں‘ دن میں تین سے چھ بار‘ بس یہی ٹوٹکہ‘ چند دن ‘ چند ہفتے اور نتائج لاجواب۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 158 reviews.