محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں شائع ہونے والے بہت سے طبی نسخے آزما چکی ہوں۔آج عبقری سے ملے ایک نسخہ کا مشاہدہ تحریر کر رہی ہوں۔
میرے بیٹے کو پچھلے چار پانچ سال سے جب بھی گرمی آتی آنکھوں میں خارش شروع ہو جاتی اور آنکھیں سرخ ہو جاتی تھیں۔ ڈاکٹر کہتے تھے کہ یہ ڈسٹ الرجی ہے ‘بچے کو دھول‘ مٹی سے بچائیں‘ بالخصوص گرمی سے بچائیں ورنہ یہ الرجی ایسے ہی رہے گی۔ڈاکٹر کچھ ادویات لکھ کر دے دیتے جس سے عارضی طور پر کچھ افاقہ ہو جاتا مگر مستقل شفاء نہ ملتی۔میں نے ڈاکٹر بدل کر دیکھ لیے ‘ مہنگے سے مہنگے علاج کروائے مگر کسی بھی طرح افاقہ نہ ہو سکا۔
یہ ٹوٹکہ نہیں بلکہ جادو ہے
ایک مرتبہ اس مرض سے نجات کے لئے عبقری میں ایک نسخہ پڑھا۔سوچا جہاں اتنے علاج کروا کے دیکھ لئے ہیں وہاں یہ نسخہ بھی استعمال کروا کر دیکھ لوں۔ میں نے اللہ کا نام لے کر وہ نسخہ بنایا اور اپنے بیٹے کو استعمال کروانا شروع کیا۔چند دن میں ہی مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے۔الحمد للہ ثم الحمد للہ چند دن میں ہی میرے بچے کی آنکھوں کی خارش اور الرجی بالکل ختم ہوگئی۔ یہی نسخہ اور بہت سے امراض کے لئے لاجواب ہے۔میں ہر وقت گھر پر بنا کر رکھتی ہوں‘ کبھی ختم نہیں ہونے دیتی۔ بچوں کے پیٹ میں درد ہو، معدے میں گرمی ہو، تیزابیت ہو، کھانا ہضم نہ ہوتا ہو‘اس کے کیا کیا فوائد بتاؤں یہ نسخہ نہیں جادو ہے جو فوری اثر دکھاتا ہے ‘ بیماری سے نجات ملتی ہے۔ اس نسخے سے میری آنکھوں کی الرجی بھی ختم ہو ئی۔نسخہ درج ذیل ہے۔ ھوالشافی:1پاؤچینی یا مصری، 1 تولہ ست پودینہ لے کر پیس لیں‘ 1 چھٹانک میٹھا سوڈا لے کر ان میں مکس کر لیں اور کسی بند ڈھکن والی شیشے کی بوتل میں ڈال دیں۔ جب بھی استعمال کریں ڈھکن اچھی طرح بند کریں۔ ورنہ دوائی کی گٹھلیاں بن جاتی ہیں‘بہت زبردست نسخہ ہے۔
ہم آپ کے بہت مشکور ہوں آپ نے ہمیں ہمارے مسائل کا گھر بیٹھے حل دیا اور روحانی اعمال کے ذریعے ہمیں اللہ سے ملا دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی صحت میں مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ (آمین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں