محتر م شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں شعبہ کے لحاظ سےٹیچر ہوں۔آپ کے بتائے ہوئے طبی ٹوٹکے اور روحانی وظائف خود بھی آزما چکا ہوں اور بہت سے جاننے والے احباب کو بھی بتا چکا ہوں جس سے بہت سے لا علاج اور پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو شفاء ملی ہے۔
ایک دن میرے سٹوڈنٹ نے پوچھا کہ آپ اکثر لوگوں کو مختلف بیماریوں سے نجات کے لئے ٹوٹکے اور وظائف بتاتے ہیں ‘ کیا آپ کے پاس آنکھ میں نکلی رسولی کا علاج بھی ہے؟ میں نے اسے کہا کہ جی رسولی کا علاج ممکن ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کے ماموں کی بیٹی کی آنکھ میں رسولی ہے‘ بہت علاج کروایا‘ہسپتال اور اسپیشلسٹ ڈاکٹر کوئی نہ چھوڑا‘کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ روحانی مسئلہ ہے‘ روحانی علاج کروا کر بھی دیکھ لیا‘ کبھی کسی عامل کے پاس جاتے تو عامل کہتا کہ بکرا لگے گا ‘ چند ڈاکٹر وں نے علاج کی حامی بھری مگر وہ کہتے ہیں کہ 5لاکھ کا خرچہ آئے گا۔مگر ماموں اتنا مہنگا علاج کروانے سے عاجز ہیں۔میں نے اس بچے سے کہا کہ آپ اپنے ماموں سے کہیں کہ اپنی بیٹی کو شیخ الوظائف کا بتایاآسان سا ٹوٹکہ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کروائیں ‘ گھر بیٹھے ہی مرض سے نجات ملی گی اور ان شاءاللہ رسولی ختم ہو جائے گی۔
اس بچے نے اپنے ماموں کو یہ ٹوٹکہ بتا یااور انہوں نے مسلسل دوماہ یہ ٹوٹکہ استعمال کروایا جس سے بچی کی آنکھ کی رسولی ختم ہو گئی۔ پھر انہوں نے اپنی تسلی کے لئے ہسپتال سے ٹیسٹ بھی کروائے‘ سب حیران ہو گئے اس ٹوٹکے میں اتنی تاثیر ہے کہ رسولی کا نام نشان بھی باقی نہ رہا۔یہ ٹوٹکہ گلٹیوں ، رسولیوں اور کینسر کا بھی بہترین علاج ہے ۔
ھوالشافی: 1پاؤ ماجو، پھٹکڑی 50گرام لے کر ان کو پیس لیں،اس سفوف کاآدھا چمچ چائے پانی کے ہمراہ دن میں تین بار استعمال کروائیں۔
سالوں پرانا تکلیف دہ مرض
ایک سٹوڈنٹ جس کے جسم پر کئی سالوں سے چھوٹے چھوٹے پھنسیوں والے دانے تھے‘اس بچے کے جسم کی عجیب حالت تھی ۔ میں نے شیخ الوظائف سے ایک ٹوٹکے کے بارے میں سنا تھا کہ 2سے 3 چمچ پودینے کے کوٹ کر ایک پیالی دہی میں ڈالیں‘ حسب ِ ذائقہ نمک شامل کر لیں اور کچھ نہیں ڈالنا ‘صبح و شام بس یہ ٹوٹکہ استعما ل کریں۔میں نے اس بچے کو یہی ٹوٹکہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔اس بچے کے جسم پر پھنسیوں والے سالوں پرانے دانے ایک ہفتے میں ٹھیک ہو گئے ۔ ایک ہفتہ کے بعد جب وہ بچہ سکول آیا تو اس کا جسم صاف ہوگیا ۔
مرض ایسے ختم ہوا جیسے کبھی تھا ہی نہیں
مجھے اور میرے بچوں کوخارش کا مسئلہ ہو گیا ‘ خارش کر کر کے جسم پر نشان پڑ جاتے تھے‘ سب بہت پریشان تھے ۔پھر میں نے عبقری کی ویب سائٹ پر جا کر اس مسئلے کا حل تلاش کیا تو ایک زبردست ٹوٹکہ میرے سامنے آیا۔ 10روپے کی گندھک اور ایک چٹکی نیلا تھوتھا لےکر 50 گرام سرسوں کے تیل میں مکس کر لیں اور جہاں جہا ں خارش ہے اس کی مالش کر لیں‘ اگر پورے جسم پر خارش ہے تو پورے جسم کی مالش کر لیں ۔ میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا اور گھر والوں کو بھی استعمال کروایا ‘خارش ایسے ختم ہوئی جیسے تھی ہی نہیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں