محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب کسی کا کوئی جانور بیمار ہو جائے تو اسے آپ کا بتایا ہوا عمل جانور کے قریب جا کر سورئہ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر دم کرنے کا کہتا ہوں جس سے جانور شفایاب ہو جاتا ہے۔
ایک مرتبہ اپنے دوست کے گھر گیا وہ اپنے باڑے میں مایوس اور پریشان بیٹھا ہوتا تھا ‘حال احوال کےبعد معلوم ہوا اس کی بھینس ایک ہفتہ سے کچھ نہیں کھا رہی ‘منہ سے جھا گ جاری ہے ‘نڈھال لیٹی رہتی ہے۔ ہزاروں روپوں کی ادویات استعمال کرواچکاتھا۔وہ حافظ قرآن تھا‘انہیں کہا کہ آپ ہلکی اونچی آواز میںسات مرتبہ اذان دیں اور سات مرتبہ سورئہ مومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر جانور کے قریب جا کر کان میں پھونک ماریں۔انہوں نے میرے سامنے یہ عمل کیا۔ پھرہم باتوں میں مشغول ہو گئے 10سے 15 منٹ کے بعد دیکھا تو بھینس کھیت میںگھاس کھارہی تھی ‘ میرا دوست حیران ہوگیا‘ میں نے انہیں بتایاکہ اعمال کا یہ فیض تسبیح خانہ لاہورسے ملا ہے ۔اس کے بعد میرا وہ دوست بھی عبقری کا دلدادہ ہو گیا ‘ اب ہر ماہ عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہے ۔
ایک عزیز کا اونٹ بیمار تھا ‘ذبح کرنے کا سامان تیا رتھا ۔ گھر والے علاج کرکے تھک چکے تھے ۔انہوں نے سوچاآخری حربہ کے طور پر دم کرالیں‘بندہ ہانپتا کانپتا میرے پاس پہنچا‘ ہمارے اونٹ کو دم کر دیں ۔میں نے ماہانہ اسم اعظم کے دم والا پانی ہمراہ لیا اور ان کے گھر پہنچ گیا۔وہاں جا کر افحسبتم اور اذان والا عمل کیااور انہیںاسم اعظم کے دم والا پانی تین سے چار دن پانی میں ملا کر اونٹ کو پلانے کا کہا۔میری باتوں سے انہیں تسلی ہوئی‘ سب گھر والوں کے منہ پر خوشی کے اثار نظر آنے لگے‘ کچھ دنوں کے بعد انہوں نے بتایا آپ کے دم والے پانی کی وجہ سے آدھے گھنٹے کے اندر اونٹ ٹھیک ہو گیا ۔اس عمل کے اور بھی واقعات اور مشاہدات ہیں‘بہت ہی مجرب اور لاجواب عمل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں