محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!چند سال قبل ٹانگوں اور کمر میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی۔یہ درد ناقابل برداشت تھی ‘روزمرہ کے کاموں کے علاوہ نماز پڑھنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔ادویات کا استعمال کیا ‘ مختلف علاج کروائے مگرافاقہ نہ ہوا۔پھراس تکلیف سے نجات کے لئے اہلیہ نے سوہانجنا پھلی کے پتوں کو پیس کر اس کا سفوف بنا کر دیا۔اس سفوف کا ایک چمچ صبح نہار منہ ہمراہ پانی کے استعمال کرنا شروع کر دیا۔میں نے مسلسل ایک ماہ یہ نسخہ استعمال کیا۔ اللہ کا شکر ہے ٹانگوں اور کمر کا درد بالکل ختم ہو گیا ‘ آج بھی مکمل طور پر فٹ ہوں‘ دوبارہ تکلیف کی شکایت نہیں ہوئی۔یہی نسخہ میں نے اپنے بہت سے دوستوں اور رشتہ داروں کو استعمال کروایا‘انہیں بھی بہت فائدہ ہوا۔(حبیب الرحمٰن عثمانی‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں