محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج کل طبی لحاظ سے ENT یعنی کان‘ ناک‘ گلہ کے امراض کے مسائل بہت شدت اختیار کر چکے ہیں۔لوگوں کی ایک کثیر تعداد ان مسائل کا شکار ہے۔مختلف مہنگی ادویات مسلسل استعمال کرنے کے باوجود بھی بہت سے لوگ اس مرض سے مکمل طور پر چھٹکارا پانے میں ناکام رہتے ہیں۔ ان امراض سے نجات کے لئے مجرب نسخہ پیش کر رہا ہوں ۔
ھوالشافی ـ:ـسرسوں کا تیل50 گرام لے کر شیشے کی بوتل میں ڈال اس میں ایک ٹکی کافور کی ڈال کر تین گھنٹے کے لئے دھوپ میں رکھ دیں‘ بس نسخہ تیار ہے۔اس نسخہ کے ایک یا دو قطرے دن میں ایک مرتبہ کانوں میں ڈالیں۔چند دن مسلسل استعمال کرنے سے ان شاءاللہ کان کے تمام امراض ختم ہو جائیںگے۔اس کے علاوہ ناک اور گلے کے مسائل کے لئے ایک یا دو قطرے ناک میں ڈال لیں توان تمام امراض میں بہت افاقہ ہوتا ہے۔
انہی مرض کا روحانی علاج بھی بتانا چاہوں گا۔سورئہ مرسلات کی پہلی دو آیات وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاoفَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاo اور سورئہ فلق تین بار پڑھ کر ایک چمچ پانی یا دودھ پر دم کر کے مریض کو پلائیں۔ عشاء کے وتر وں کی پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ نصر‘ دوسری میں سورئہ لہب اور تیسری رکعت میں سورئہ اخلاص پڑھنے کا معمول بنا لیں‘کان ‘ ناک اور گلہ کے تمام امراض سے حفاظت رہے گی‘ان شاءاللہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں