Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو علاج کے لئے ابھی لکھیں !

ماہنامہ عبقری - جولائی 2024ء

کانوں سےسنائی کم دیتا ہے !
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے کانوں سے سنائی کم دیتا ہے اور دائیں کان سے شائیں شائیں اور بائیں کان میں سیٹی کی آواز آتی ہے اور بہت تیز آتی ہے ۔ا س کی وجہ سے بہت پریشانی ہے ، براہ کرم اس کے لئے کوئی مجرب نسخہ تجویز فرمائیے، نوازش ہو گی۔(غضنفر حسین، گجرات )
مشورہ:کانوں سے مسلسل شور کی آوازیں آنے یا گھنٹیوں کے بجنے کے مسئلے کو ’ٹینائٹس‘ (Tinnitus) کہتے ہیں۔ اس کی کئی وجو ہات ہو سکتی ہیں کانوں میں ریشہ جمع ہونے سے ان کا بند ہوجانا،کانوں کے پردوں میں انفیکشن ہوجانا کانوں کے اندر موجود ہڈی میں سوزش یا انفیکشن ہوناکانوں میں ہوا کے دباؤ میں رکاوٹ سر یا گردن پر چوٹ لگنا۔اس کے لئے آپ کو آسان اور بہترین علاج بتاتا ہوں۔دار چینی کا ایک ٹکڑا اور پانچ عدد کالی مرچ پیس لیں۔ ایک کپ پانی میں ڈال کر ابالیں آدھا کپ رہ جائے تو آدھا چمچ شہد ملا لیں۔ یہ قہوہ پئیں اور اس کا کمال دیکھیں۔ پہلی بار پینے سے ہی افاقہ ہو جائے گا اور دو چار بار استعمال کرنے سے کان کا مرض مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ کان بند ہو، کان میں ریشہ ہو،سنائی دینا بند ہو جائے ، کان میںدرد ہو، شائیں شائیں کی آوازیں آتی ہوں، بلغم ریشہ ہو ان تمام مسائل میں یہ قہوہ لاجواب ہے۔ چھوٹے بچوں کو دو چمچ صبح دوپہر شام دیں اور بڑوں کو آدھا کپ قہوہ پلائیں، اس کے بعد پانی نہیں پلانا۔ اللہ کے حکم سے کان کی تکلیف دور ہو جائے گی۔
ٹانگ ٹوٹ گئی درد نہیں جاتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک سال قبل میرا حادثہ ہوا اور ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔آپریشن کروایا تھا لیکن درد ختم نہیں ہو رہا بہت درد ہوتا ہے۔ ہر قسم کی دوائیاں استعمال کیں لیکن درد ختم نہیں ہوا ۔ اس کے لئے کوئی اچھا سا نسخہ عنایت فرما دیجئے۔(سکندر غیاث۔لاہور)
مشورہ: آپ ثابت ہلدی لے کر پیس لیں اور پھٹکڑی لے کر توے پر پھول کر لیں۔ دونوں چیزیں ہم وزن باریک کر لیں۔چائے کا چمچ دن میں تین بار لیں۔ پرانی چوٹ کے درد، موچ، ٹوٹی ہڈی کو جوڑنے کے لئے بہت اکسیر نسخہ ہے۔
خواتین کے پوشیدہ امراض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے لیکوریا کی بیماری کافی عرصے سے ہے، کسی بھی علاج سے آرام نہیں آتا ، ہر وقت کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے ، معدہ بہت خراب ہے اور گلا بھی ہر وقت خراب رہتا ہے ۔چہرہ پر کالے رنگ کے نشانات ہیں ، ناف بھی ٹل جاتی ہے ، کبھی قبض لگتی ہے اور کبھی موشن لگتے ہیں ۔ کوئی دوا اثر نہیں کرتی ۔ (آ ۔ی ،کراچی )
مشورہ:آپ کے تمام مسائل کی بنیاد ہارمونز کی خرابی اور پوشیدہ امراض ہیں۔اس کا علاج ہو گا تو سب مسائل حل ہو جائیں گے۔ آپ عبقری دواخانہ کا پوشیدہ کورس اور ہارمونز شفاء کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ استعمال کریں ۔ان شاءاللہ آپ کے تمام امراض کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ہرنیا کا آپریشن نہیں کروانا چاہتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ہرنیا کی بیماری میں مبتلا ہوں اور چاہتا ہوں کہ بغیر آپریشن کے دوائیوں سے کام ہو جائے ۔ (مغیرہ فیصل، کراچی)
مشورہ:آپ خربوزے کے بیجوں کا مغز ایک پائو، سونف ایک پائو اور مصری ایک پائو بس یہ تینوں چیزیں آپس میں کوٹ لیں ۔ صبح دوپہر اور شام ایک بڑا چمچ پانی کے ہمراہ استعمال کریں ۔ ان شاء اللہ یہ دوا ختم ہونے سے پہلے ہرنیا کے مسئلے میں افاقہ ہو جائے گا۔
اولاد کے لئے ترستے جوڑے
السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک اولاد کی امید نہیں لگی ۔ میاں بیوی دونوں نے ٹیسٹ کروائے ہیں اہلیہ ٹھیک ہے لیکن میرے اندر مسئلہ ہے ۔ بہت کمزوری کا سامنا ہے ۔ میں نے ایک عامل سے استخارہ بھی کروایا ہے وہ بتاتے ہیں کہ جادو کا اثر ہے ۔ اہلیہ کو ماہواری شروع ہونے سے پہلے پندرہ دن قبل ناف کے نیچے درد شروع ہو جاتا ہے جو ماہواری کے تیسرے دن ختم ہو جاتا ہے۔امید ہے آپ کے دواخانہ سے مجھے شفاء ضرور ملے گی۔(خلیل احمد، بہاولپور )
مشورہ : جنہیں ازدواجی لحاظ سے کمزوری ہے اور اولاد کے قابل نہیں ہیں۔ ان کے لئے بہت زبردست نسخہ ہے ۔ تخم ریحان 50 گرام ،عقر قرحا50 گرام اور مصری 100 گرام ، عقر قرحا اور مصری کو پیس لیں اور تخم ریحان اس میں ملا لیں۔ ایک بڑا چمچ دودھ کے ہمراہ صبح و شام لیں۔ ہر طبیعت کے لئے بہت موافق ہے۔ بعض لوگوں کی طبیعت میں گرمی ہوتی ہے اور بعض کے طبیعت میں ٹھنڈک زیادہ ہوتی ہے۔ یہ نسخہ ہر طبیعت میں بہت کامیاب ہے جس کو بتایا اور جس نے یہ نسخہ استعمال کیا اسے بے حد فائدہ ہوا۔
منہ کا کینسر
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میر ی عمر پچاس سال ہے۔ مجھے تین ماہ سے منہ کا کینسر ہے ۔ میرے منہ کا دائیاں حصہ بالکل ختم ہو گیا ہے‘ دانت گر گئے ہیں ۔ آپ میرے لئے دعا کر یں اور کوئی دوا یا وظیفہ بتا دیں ۔ میرے شوہر کی آمدن بھی کم ہے۔ میرا کوئی عزیز بھی نہیں جو میرا علاج کروائے۔ (ساجدہ بی بی ، کراچی)
مشورہ: عبقری دواخانہ کی نو رتن شفاء اورسات تخم شفاء دوا استعما ل کریں اور بیرون استعمال کے لئےسکونی مرہم(پرانا نام: مرہم سکون ) لگائیں ۔ان شاء اللہ بیماری یہیں رک جائے گی اور شفاء ملے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 150 reviews.