Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

چند منٹ میں شوگر کنٹرول کرنے کا لاجواب ٹوٹکہ!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شوگر کے مرض سے نجات کے لئے عبقری قارئین کی خدمت میں ایک ٹوٹکہ پیش کرنا چاہتی ہوں‘ ان شاءاللہ لوگوں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا‘ یہ ٹوٹکہ میرابہت آزمودہ ہے جو جلد اثر کرتا اور اس سےکمال کا نفع ہوتا ہے۔آپ بھی ضرورآزمائیں۔
شوگر کا انوکھا اور حیرت انگیز علاج
ایک دن والدہ کی رات تقریباً 1:30بجے طبیعت خراب ہوگئی ، جب چیک کیا توشوگر406 تھی جس کی وجہ سے دل میں بھی درد ہورہا تھا۔والدہ کی حالت دیکھ کر میں بہت پریشان ہو گئی ۔شوگر کی دوا بھی کھلائی لیکن شوگر کا لیول کم نہ ہوا اور درد بھی بڑھتی چلی جارہی تھی۔ اس دوران مجھے اچانک ایک ٹوٹکہ یاد آیا جو میں نے آزمایا۔کوڑتمہ کو پیس کر والدہ کے دونوںپائوں کی مالش کرنا شروع کر دی۔ تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ والدہ کی طبیعت بحال ہونا شروع ہو گئی اور وہ سوگئیں۔پندرہ منٹ کے بعد جب بہن نے والدہ کا شوگر لیول چیک کیا تو شوگر نارمل ہو چکی تھی۔ جب امی صبح اٹھی تو کہہ رہی تھی کہ میرا منہ کڑواہورہا ہے،ان کو نہیں پتہ تھا کہ میں نے مالش کی ہے۔اللہ تعالیٰ نے بہت خاص کرم کیا جو مجھے فوری یہ طبی ٹوٹکہ یاد آگیا‘ بے شک پریشانی اور مشکل حالات میں اگر طلب سچی ہو تو اللہ غیبی مدد کرتا ہے‘ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے۔
قارئین !شوگر کنٹرول کرنے کے لئےیہ بہت ہی کار آمد نسخہ ہے‘ جو لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں ‘ میرا مشورہ ہے کہ وہ ضرور استعمال کریں ‘ ان شاءاللہ شوگر کے مرض سے چھٹکارا مل جائے گا۔نسخہ درج ذیل ہے۔
کوڑتمہ 30روپے کا لے لیں‘اسے باریک پیس لیں‘ کوڑتمہ کوسرسوں کے تیل میں مکس کرکے پائوں پر مالش کریں‘ چاہیں تو تیل کے ساتھ پانی بھی ملا سکتے ہیں‘مالش کرنے والا شخص دستانے پہنیں تاکہ مالش کرنے والے کا شوگر لیول کہیں کم نہ ہوجائے۔ 15سے20منٹ تک مسلسل مالش کریں ‘جب شوگر والے مریض کی زبان کڑوی ہو جائے‘پھر مالش کرنا چھوڑ دیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 149 reviews.