Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تیز رفتار سواری اور خطرناک حادثہ میں انوکھی حفاظت!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!حفاظت کے انوکھے نظام کے لئےمیرے پاس ایک آزمودہ عمل ہے جسے بارہا آزما چکا ہوں۔یہ عمل میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔زندگی میں کئی واقعات ہیں کہ اس مختصر سے عمل کی وجہ سے بہت سے خطرات اور حادثات سے باآسانی نکل گیا۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے ایک حادثہ پیش آیا جو تحریر کر رہا ہوں۔
شام کے وقت معمول کے مطابق دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔میری دکان اور گھر کے کے درمیان ایک بہت بڑا قدیم قبرستان آتا ہے‘اسی قبرستان کے ساتھ ہماری آبائی زمین کا کچھ حصہ بھی ہے جہاں ہم کھیتی باڑی وغیرہ بھی کرتے ہیں۔اپنی بات کی طرف واپس آتا ہوں‘ میں دکان سے جب گھر کےلئے روانہ ہوا تو اس دوران حفاظتی عمل یَاحَلِیْمُ یَا کَرِیْمُ کا ورد کرتے ہوئے گھر جا رہا تھا۔ جب قبرستان کے قریب پہنچا تو ایک بہت خطرناک بھڑ جسے ہماری مقامی زبان میں ’’دھبوک‘‘ کہتے ہیں جو زرد رنگ کی ہوتی ہے اور درختوں کےسایہ اور گھر وں میں چھتہ بناتی ہیں لیکن ان کا ڈنک دوسرے حشرات کی نسبت بہت زہریلا ہوتا ہے۔اگر یہ کاٹ لے تو سخت تکلیف اور جلن ہوتی ہے جو کئی دن تک باقی رہتی ہے۔میں ذکر میں مگن تھا اور موٹر سائیکل بھی تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھاکہ اچانک وہ زہریلی بھڑ اڑتی ہوئی میرے منہ میں چلی گئی۔اب اس کا کام یہ تھا کہ وہ ڈنک مارے اور اس نے بہت کوشش کی‘ زبان پر ایک دوسری جگہ جا کر بیٹھتی‘اگر وہ کامیاب ہو جاتی تو شدت تکلیف کی وجہ سے شاید تیز رفتار موٹر سائیکل سے گڑ پڑتا۔
اس دوران میں سخت گھبراہٹ میں تھا کہ اگر خدانخواستہ زبان پر ڈنک لگ گیا تو نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ مین روڈ پر تھا‘فوری طور پر رفتار کم کرنا بھی مشکل تھا۔ دل ہی دل میں یَا حَلِیْمُ یَاکَرِیْمُ کا وردکرتا رہا اورپھر میں نے زور سے تھوکا تو بھڑبھی منہ سے نکل گئی ۔ زبان پر جس جگہ اس نے ڈنک مارنے کی کوشش کی وہاں تھوڑی سی جلن ہوئی ۔ میں تھوڑا گھبرایا بھی کہ اب اس جگہ سوجن ہو جائے گی مگرحفاظت رہی۔اللہ کا شکر ادا کیاکہ نقصان سے بچ گیا کیونکہ بھڑ اگر زبان پر کاٹ لیتی تو سخت تکلیف ہوتی جس کی وجہ سےکچھ دنوں کے لئے کھانے پینے سے بھی عاجز آجاتا اور وہی زہر اگر منہ میں چلے جاتاتو مزید خطرہ ہو تا۔میں ذکر کرتا رہا اور جب گھر پہنچاتو نہ جلن ‘ نہ درد اور نہ ہی اس کا کوئی نام و نشان تھا۔گھر والوں کو بتایاتو وہ یقین نہیں کرتے تھے ۔لیکن میرا سوہنا رب جو حلیم و کریم بھی ہے وہ جو چاہے ہو کر رہتا ہے۔یہ سب اس کا کرم ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 143 reviews.