محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹے کی عمر 23 سال ہے وہ دن رات موبائل کا استعمال کرتا ہے میری لاکھ کوششوں کے باوجود وہ موبائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکا۔ میں اس کے لئے پریشان رہتا ہوں کہ میرا بیٹا موبائل کو چھوڑ کر اللہ کی طرف رجو ع کرنےو الا بن جائے۔ ایک اور بیٹا ہے وہ بھی ابھی 16 سا ل کا ہے اور موبائل میں گم رہتا ہے ۔ آپ سے گزارش ہے میری اولاد کے لئے دعا فرما دیجئے کہ وہ موبائل سے نفرت کرنے لگیں اور والدین کے فرمانبردار بن جائیں۔(محسن اختر، راولپنڈی)
جواب: بچوں کو مصروف کرنے کے لئے اکثر مائیں انہیں موبائل پکڑا دیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ سکون حاصل کر لیا جبکہ وہ اپنا اور اپنی نسلوں کا مستقبل برباد کر رہی ہیں۔ صحت مند اور ترقی یافتہ قومیں اپنی نسلوں کو کبھی بھی موبائل اور غیر فطری غذائوں کے قریب نہیں لے جاتے۔ جو بچے اس علت میں مبتلا ہیں اور اس سہولت کا درست استعمال کر کے اپنے اور معاشرے کے لئے آسانی کا باعث بننے کی بجائے اس کے غلط استعمال میں دھنس چکے ہیں ان کے لئے والدین ایسا کریں کہ جب بچہ سو رہا ہو تو اس کے سرہانے ایک تسبیح حروف صوامت" احد ر سصطع کلموہ" پڑھیں۔ بچوں کے اندر سے یہ علت دور ہو کر نورانیت اور روحانیت پیدا ہو گی ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں