میرا بیٹا عیدالاضحی کے دن پیدا ہوا تھا، اتنے مبارک دن پیدا ہوا لیکن قسمت اور مقدر نہ لا سکا ۔ وہ عرصہ ڈیڑھ سال سے تین عدد جھوٹے مقدمات میں جیل میں قید ہے ۔ وہ بے گنا ہ قید میں ہے اس کے تمام مقدمات ختم ہو جائیں اور جلد رہا ہو کر گھر آ جائے۔(ا۔ح،اسلام آباد)
جواب:قید سے خلاصی کا ایک بہت ہی مجرب عمل آپ کو اور تمام قارئین کو خاص اجازت کے ساتھ دے رہا ہوں۔سات دن تک روزانہ چند گھر کے لوگ مل کرلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا باِللہ کو اکیس سو مرتبہ پڑھیں ۔ یہ عمل ہر طرح کی قید دنیا کی ، جادو کی اور نفس کی قید سے آزاد کروانے کا خاص الخاص عمل ہے۔ اپنی مشکلات اور مسائل کا تصور رکھ کر یہ عمل کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں