محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا کلینک ہے، پہلے اچھا چلتا تھا مریضوں کا رش لگا رہتا تھالیکن اب بہت برا حال ہے۔ میں خود بھی بیمار رہنے لگا ہوں ۔ میرا بیٹا بھی پڑھا لکھا ہے لیکن اس کو بھی روزگار نہیں مل رہا ۔ مہربانی فرما کر ہمیں وظیفہ عنایت فرمائیےکہ ہمارا روزگار کا مسئلہ حل ہو جائے(ڈاکٹر امجد ،کراچی )
جواب:آپ سورۂ فاتحہ سے دوستی کریں یہ آپ کو ہر چیز میں کفایت کرے گی۔آپ کوسورۃ فاتحہ کا خاص عمل بتاتاہوں۔ جمعرات کو سورہ فاتحہ ستر دفعہ پڑھیں پھر جمعہ کو ساٹھ مرتبہ، اس طرح ہر اگلے دن دس اور کم کر دیں حتی کہ ساتویں دن بدھ ہو گا اس دن صرف دس مرتبہ پڑھیں۔ یہ ایک ہفتے میں عمل مکمل ہو گا، اس طرح ہر ہفتے عمل کریں۔ آپ کو اس کا حیرت انگیز کمال اور دست شفاء ملےگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں