محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شادی گھر کے حالات کی وجہ سے کافی لیٹ ہوئی تھی۔شادی کے بعد بیوی سے نہیں بنی، اب میری بیوی ناراض ہو کر چار سال سے اپنے والدین کے گھر میں بیٹھی ہے ۔ میں نے صلح کے لئے کافی کوششیں کیں لیکن ناکام ہوا وہ ایسی شرط رکھتے جو میں پوری نہیں کر سکتا ۔ میری التجاہ ہے کہ میرے مسئلے کے لئے کچھ بتائیے میں تنگ آ چکا ہوں ۔ شروع میں میں بہت تڑپتا تھا لیکن اب آپ کے وظائف کی وجہ سےمجھے کچھ آرام آ گیا ہے۔ (عبد الوحید، خوشاب )
جواب: محترم آپ روزانہ وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْکی ایک تسبیح پڑھ کر حضرت علیؓ اور حضرت فاطمہ الزہراؓ کی روح مبارک کو ہدیہ کریں۔ ان شاء اللہ بیوی کے دل میں محبت پیدا ہو گی اور آپ کی گھریلو زندگی خوشحال قابل رشک ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ آپ نو دس محرم میں تسبیح خانہ میں منعقد ہونے والی روحانی محافل میں شرکت کریں۔اس میں کالی دنیا ،کالے لوگ اور کالے روگ سے نجات کے عمل اور دعائے حضرت علیؓ کے چلہ کی اختتامی دعا میں شامل ہوں ۔ اس کی برکت سے گھریلو الجھنیں، میاں بیوی کی تلخی اور رشتوں کی دراڑیں ختم ہو کر آپس میں مثالی محبت اور الفت پیدا ہو جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں