محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور آپ کے بتائے ہوئے اعمال سے مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔میں آپ کو ایک عمل کا فائدہ بتانا چاہتی ہوں۔میری ایک دوست ہے اس کی ایک ہی بیٹی ہے جو جوانی کی عمر کو پہنچ چکی ہے ۔وہ ہر وقت اپنی والدہ سے لڑتی رہتی‘ اس کو بے عزت کر تی ۔خواہشات کو پورا کرنے کے لئے وہ اپنی ماں سے کہتی خود گھر سے باہر نکلو اور کماؤ۔بیٹی کے اس رویے سے وہ بیچاری خاتون یہ سوچ سوچ کر پریشان ہوتی کہ شادی کے بعد سسرال جا کر کیسے رہے گی‘اس کا کیا بنے گا‘اس کے اس طرح کے نخرے کون اٹھائے گا اور ایسی کڑوی باتیں کون برداشت کرے گا۔وہ ہر وقت بیٹی کے غم میں روتی رہتی تھی۔اکثر مجھے اپنے ان مسائل سے متعلق بتاتی تو مجھ سے اس خاتون کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی تھی۔میں اسے تسلی کے بول دیتی‘ایک دن میں نے اس کو آپ کا بتایا ہوا ایک عمل کرنے کو کہا کہ یہ کچھ عرصہ کر لو‘مجھے یقین ہے کہ تمہاری بیٹی راہ راست پر آجائے گی اور تمہاری فرمانبردار بن جائے گی ۔
عمل یہ ہے:دو تسبیحات سورۃ اخلاص کی صبح و شام پڑھ کر اصحاب کہف کو ہدیہ کریں اور اپنی پریشانیوں کو سامنے رکھ کر دعا کریں۔اس دکھیاری ماںنے ایسا ہی کیا ‘جیسے میں نے بتایا تھا ویسے ہی انہوں نے خوب توجہ اور دھیان کے ساتھ ابھی ایک ہفتہ ہی عمل کیا تھا کہ انہیں مراد مل گئی۔اس عمل کی برکت سے بیٹی نے اپنی ماں سے معافی مانگی‘ اب وہ بات بات پر غصہ نہیں کرتی بلکہ اپنی ماں کی عزت کرنے لگ گئی ہے اور فرمانبردار بن گئی میں ۔عبقری کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس کی وجہ سے دکھوں کے مارے لوگوں کو سکھ اور چین مل رہا ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں