لیچی اپنے ذائقہ تاثیر اور قوت وفرحت بخشی کے اعتبار سے بڑا لذیذ اور مرغوب پھل ہے۔ اس کا ذائقہ اور خوشبو بہت خوشگوار ہوتی ہے۔ لیچی سے دماغ ، دل اور جگر کو طاقت ملتی ہے ۔یہ خون بڑھاتی ہے ۔ دماغ کے لئے خاص تقویت بخش پھل ہے ۔دل کے لئے ایک قوت بخش غذائی ٹانک ہے۔
گرم موسم میںبے حد مفید
اس پھل میں سب سے اہم غذائی اجزاء میں سے ایک وٹامن سی ہے اور یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا تا ہے کیونکہ وٹامن سی ایک بڑا اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور یہ خون کے سفید خلیات کے کام کو بہتر بناتا ہے جو آپ کے جسم کے مدافعتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ آپ کی جلد کو صحت مند رکھتی ہے۔ یہ وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا پھل ہے کہ جو آپ کو اس گرم موسم میں جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھے گا۔
جلد کی خوبصورتی کو بڑھائے
جلد کے لیے لیچی ایک بہترین پھل ہے۔ یہ پھل بڑھاپے کی جھریوں اور داغ دھبوں کی علامات سے لڑنے میں مدد کر تا ہے۔ بڑھاپے کی بنیادی وجہ شدید دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی چھائیوں کو بھی دور کرنے میں مدد ددیتاہے۔ اس میں وٹامن سی جلد کی خرابی سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بہترین کام کرتا ہے۔
لیچی کا فرحت اور شفاء بخش شربت
لیچی کا شربت صحت کے لئے انتہائی موزوں ہے جو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور خوش ذائقہ بھی ہے جسے ہر عمر کے افراد باآسانی پی سکتے ہیں۔طریقہ درج ذیل ہے۔
حسب ضرورت لیچی کو آہستہ آہستہ چھیل لیں اور اس کی گٹھلی نکال لیں۔اب اس کےگودےکے ٹکڑے کاٹ لیں اور آٹھ چھٹانک گودے کو آٹھ چھٹانک گلاب کے عرق کے ساتھ ملا کر پندرہ منٹ تک آگ پر ابالیں تاکہ ایک عرق حاصل ہو سکے۔اب اس عرق کو ایک صاف کپڑے میں سے چھان لیں‘مگر اس کا بات کا خیال رہے کہ گودے کو ابالتے وقت یا آنچ سے اتارنے کے بعد پھینٹا بالکل نہ جائے۔اب ایک چینی دانے دار اور آٹھ چھٹانک گلاب کے عرق کو آنچ پر پندرہ منٹ تک پکا کر ایک الگ شربت تیار کر لیں اور اب جب کہ یہ شربت (چاشنی کی طرح) تیار ہو جائے تو پہلے بنائے ہوئے عرق کو اس میں ملا کر ابالنا جاری رکھیں یہاں تک کہ شربت بن جائے
کینسر کے خلاف لڑنے کی صلاحیت
چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ لیچی کے پھل میں ایسے مفید مرکبات پائے جاتے ہیں جوقوت مدافعت بڑھانے کے لئے لاجواب ہے۔اس پھل میں موجود مرکبات انسانی جگر کے کینسر کے خلیوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسے مختلف قسم کے کینسروں کے خلاف ایک مؤثر روک تھام کے اقدام کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہاضمہ درست
لیچی میں غذائی ریشے کی نمایاں مقدار موجود ہوتی ہے جیسا کہ زیادہ تر پھلوں اور سبزیوں میں ہوتا ہے، یہ پھل آپ کے ہاضمہ کی صحت میں اضافہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس سے آنتوں کی نقل و حرکت میں مدد ملتی ہے ۔ اس کی وجہ سے ہاضمہ کی نالی سے کھانا آسانی سے منتقل ہونے میں مدد ملتی ہےاور فائبر چھوٹی آنتوں کے ہموار پٹھوں کی حرکت کو بھی آسان کر سکتی ہے، یہ پھل غذا کی نالی سے کھانے کے گزرنے کی رفتار میں اضافہ کر تا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں