آج عبقری قارئین کے لئے اپنے دو آزمودہ نسخے لے کر حاضر ہوا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ لوگوں کو بہت نفع ہوگا اور بے شمار لوگ شفاء پائیں گے۔قارئین سے درخواست ہے کہ جب ان مجرب نسخوں کو آزمائیں تو دعائوں سے نوازیں اور اپنے مشاہدات ضرور تحریر کریں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی نفع ہو۔
ٹیڑھے اور لنگڑے ہاتھ پائوں کا شافی علاج
ایسے افراد جن کے کسی بیماری کی وجہ سے ہاتھ پائوں ٹیڑھے ہو گئے ہوں‘کمزوری کی وجہ سے لنگڑا کر چلتے ہوں‘جگہ جگہ علاج کروا کر تھک چکے ہوں مگر کہیں سے بھی شفاء نہ مل رہی ہو ۔ایسے افراد جن کے ہاتھ پائوں رعشہ یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے ہلتے ہوں ‘ جسم میں گرمی ہو یا پھر کیلشیم کی کمی ہو تو ان تمام امراض سے نجات کے لئے ایک مجرب نسخہ تحریر کر رہا ہوں‘اس نسخہ کو مستقل مزاجی کے ساتھ تین سے چار ماہ استعمال کر لیں‘ ان شاءاللہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گے اور مذکورہ بالا تمام بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔
آکاش بیل جو اکثر کیکر کے درختوں پر ہوتی ہے اسےسائے میں خشک کریں اور پھر پیس کر سفوف بنا لیں۔اس سفوف کا ایک چمچ صبح نہار منہ اور ایک چمچ رات سوتے وقت ہمراہ دودھ کے استعمال کریں اور پھر اس نسخہ کے نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔
عینک توڑ نسخہ
جو لوگ نظر کی کمزوری کا شکار ہوں‘وقفہ وقفہ سے عینک کا نمبر بڑھتا جا رہا ہو‘پر ہیز اور علاج کے باوجود بھی افاقہ نہ ہو رہا ہو تو ایسے افراد کے لئے ایک انتہائی آزمودہ نسخہ تحریر کر رہا ہوں‘ ان شاءاللہ نظر کی کمزوری دورہوجائے گی اور عینک سے بھی نجات مل جائے گی۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی:ـدیسی بادام ایک پائو‘ شہد آدھا کلو‘چھوٹی الائچی 50 گرام‘ بڑی الائچی50 گرام۔بادام رات کے وقت پانی میں بگھو کر صبح چھیل لیں اور کپڑے میں ڈال کر خشک کر لیں تاکہ پانی نہ رہے۔اب انہیں شہد میں ڈال‘ چھوٹی اور بڑی الائچی بھی پیس کر ان میں شامل کر لیں۔اس نسخہ کو شیشے کے مرتبان میں محفوظ کر لیں۔ہر پانچ سے چھ دن کے بعد ایک بڑا چمچ صبح اور شام خالی پیٹ چبا چبا کر کھائیں‘ اس نسخہ کو کچھ عرصہ استعمال کریں‘ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں