بعض لوگوں کی ضروریات بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن ذرائع آمدن انتہائی محدود ہوتے ہیں جس کی بناء پر ان کا گزر اوقات نہیں ہوتا تو ان حالات میں درج ذیل آیت کا ورد ایسے لوگوں کے لئے بہت بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔لہٰذا رفع غربت اور افلاس کے لئے درج ذیل آیت کو بعد نماز عصر مسجد‘ کاوربار والی جگہ یا اپنے مکان پر رہتے ہوئے انتہائی خلوص دل سے پڑھے‘ اپنی ندامت کا احساس کرے اور اللہ سے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی معافی طلب کرکے کثرت سے استغفار کرے اور اس عمل کو مفلسی دور ہونے تک اپنے معمول میں شامل رکھے‘ جیسے جیسےعمل میں توجہ اور دھیان بڑھتا جائے گا‘تنگدستی اور مفلسی دور ہوتی جائے گی اور روزگار کے غیبی اسباب بنتے چلیں جائیں گے‘یہ عمل کرنے والاجلد ہی اللہ کے فضل و کرم سے خوشحال ہو جائے گا۔آیت یہ ہے۔فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ(عنکبوت:17)
رنج وغم سے نجات
رنج و غم انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔غم انسانی صحت کو کھا جاتا ہے۔غم کی وجہ سے انسان اندر ہی اندر سے انتہائی کمزور ہوجاتا ہے بلکہ غم کی وجہ سے طبیعت ہر وقت بوجھل رہتی ہو ‘کسی کام میںدل نہ لگتا ہو تو ایسے غمزدہ شخص کو چاہیے کہ وہ بعد نماز مغرب سورئہ عبس(پارہ 30)کی 38 اور 39 نمبرآیات کو 33 مرتبہ روزانہ پڑھے۔اللہ تعالیٰ کے خاص کرم سے دل کو سکون حاصل ہو جائےگا ‘ رنج وغم کا بوجھ اتر جائے گا اور غم سے نجات مل جائے گی۔آیات یہ ہیں۔
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ مُّسْفِرَةٌOضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ O
ظالم سے چھٹکارا
اگر کوئی شخص کسی ظالم سے نجات پانا چاہتا ہ یا شریر قسم کے لوگوں نے تنگ کر رکھا ہو ایسے شخص کو چاہیے کہ روزانہ صبح و شام سات مرتبہ سورئہ لہب(پارہ30)کی تلاوت کو معمول بنالے‘ ان شاءاللہ ظالم اور شریر قسم کے لوگوں سے چھٹکارا نصیب ہو گا ‘جان‘ مال اور اولاد کی حفاظت رہے گی۔
گمشدہ افراد کی واپسی
اگر کسی کا کوئی عزیز گھر چھوڑ کر چلا گیا ہو یا گمشدہ ہو‘تلاش کرنے کے باوجود نہ مل رہا ہو تو ایسے شخص کو چاہیے کہ عشاء کی نماز کے بعد گھر کے چاروں کونوں میں 70‘70 مرتبہ یَامُعِیْدُ پڑھے‘ ان شاءاللہ گمشدہ اور لاپتہ شخص 7 روز میں واپس آجائے گا یا پھر اس کے بارے میں خبر مل جائے گی۔
بیماریوں سے نجات
ایسی بیماری جو کسی معالج کی سمجھ میں نہ آتی ہو یا پھر کسی بھی بیماری سے مستقل نجات نہ مل رہی ہو تو سو مرتبہ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ بِیَدِ کَ الْخَیْرِ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو سارا دن یہ پانی پلائیں ‘ ان شاءاللہ جلد ہی مریض صحت یاب ہو جائے گا۔اگر کسی کی اولاد نا فرمان ہو تو اسی عمل کی برکت سے ان شاءاللہ فرمانبردار ہو جائےگی۔
جادو سے حفاظت
اگر کسی کو شبہ ہے کہ کوئی اس پر جادو کےوار کر رہا ہے یا حاسدین کی طرف سے عاملین کے ذریعےکوئی کالا سفلی عمل کروانے کا اندیشہ ہے تو ایسے شخص کو چاہیےکہ درج ذیل کلمات کو کسی سفید کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے بازو پر باندھ لے‘ ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سےجادو کے واروں سے حفاظت رہے گی۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرّحِیْمo وَاُمْلِیْ لَهُمْ-اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌo
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں