مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔
اسلامی قمری سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے۔یہ مہینہ بڑا با برکت اور مقدس‘تاریخی اعتبار سے بھی اس مہینہ کو خاص اہمیت و فضیلت حاصل ہے۔دس محرم الحرام یعنی عاشورہ کا دن ازل سے ہی بہت ہی زیادہ فضیلت و برکت والا دن ہے ۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا خاص عمل
حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ فرماتے ہیں کہ جو کوئی محرم الحرام کی پہلئ شب کو دورکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورئہ یٰسین پڑھے(اگر زبانی یاد نہ ہو تو کوئی بھی سورئہ پڑھ کر سلام پھیرنے کے بعد قرآن پاک سے دیکھ کر پڑھ لے) تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں دو ہزار ایسے محل عطا فرمائے گا جس کے ہر محل میں یاقوت کے ایک ایک ہزاردروازے ہوں گے‘ ہر دروازہ میں ایک تخت سبز زبرجد کا بچھا ہوگا‘ہر تخت پر ایک حُور بیٹھی ہو گی ۔ان نوافل کے پڑھنے سے چھ ہزار بلائیں دور ہوں گی اور چھ ہزار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھی جائیں گی۔
ازل سے مقدس وحرمت والادن
روایات میں آتا ہے کہ جس نے عاشورہ کا ایک روزہ افطار کروایا گویا اس نے پوری امت محمدیہﷺ کا روزہ افطار کروایا اور سب کو پیٹ بھر کر کھانا کھلایا۔صحابہؓ نے عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ کیا اللہ تعالیٰ نے اس دن کو تمام دنوں پر فضلیت بخشی ہے؟فرمایا ہاں! اللہ تعالیٰ نے اس دن آسمان پیدا کئے‘ پہاڑ بنائے‘ سمندر بنائے‘ اسی دن قلم اور لوح محفوظ کو پیدا کیا گیا‘اسی دن آدمؑ کو پیدا کر کے ان کو جنت میں داخل کیا گیا۔اسی دن حضرت ابراہیمؑ کو پیدا کیا گیا اور ان کے فرزند حضرت اسماعیلؑ کا فدیہ(ذبیحہ)دیا گیا‘اسی دن فرعون غرق ہوا‘ حضرت ایوبؑکو شفاء ملی‘ حضرت آدم ؑ کی توبہ قبول ہوئی‘حضرت عیسیؑ کی ولادت ہوئی اور اسی دن قیامت قائم ہو گی۔(غنیۃالطالبین)
آنکھوں کے جملہ امراض کیلئے نبویﷺ نسخہ
اس مہینہ میں روزہ رکھنا اور مہینوں کے مقابل میں افضل ہے۔ چنانچہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: ”رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا ہے۔( صحیح مسلم)۔
حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جو شخص یومِ عاشورہ پر اثمد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اسکی آنکھیں کبھی بھی نہ دُکھیں گی۔(شعب الایمان)
جان ‘ مال اور اولادکی حفاظت
ایک روایت میں ارشاد ہے کہ محرم کے مہینہ میں شبِ جمعہ کو عبادت کرنیوالا ایسا ہے گویا اس نے شب قدر پائی اور ہر رات کے بدلے انسانوں اور پریوں کی عبادت کا ثواب پاتا ہے اور فرمایا محرم کی پہلی رات میں 8 رکعت نماز چار سلام سے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں بعد سورۂ فاتحہ سورئہ اخلاص پڑھنے والے کو اللہ بخش دیتا ہے اور فرمایا جو شخص یہ نماز ہرا سلامی مہینے کی پہلی رات کو پڑھے تو وہ ‘ اس کا مال اور اس کی اولاد مصائب اور شر سے محفوظ رہے گی اور ہر رکعت کے بدلے ایک سال کی عبادت کا ثواب پائے گا ۔ جہنم سے نجات:حضرت بابا فرید الدین
گنج شکرؒ فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبیؒ کی ایک کتاب میں یہ لکھا ہوا دیکھا ہے کہ جو کوئی محرم کے مہینے میں روزانہ ایک سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی آگ سے نجات عطا فرمائے گا۔
وہ کلمات یہ ہیں:لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لاَّ یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرo اَللّٰهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں