محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!تسبیح خانہ اور ہجویری محل سے بہت برکات ملی ہیں۔آپ کی روحانی محافل سننے سے دل کو سکون ملتا ہے۔آپ نے مجھے مسائل کے حل کے لئے لاتعداد اِنَّ اللّٰہَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌoپڑھنے کا وظیفہ بتایا۔یہ بہت ہی لاجواب وظیفہ ہے جس سے مسائل بہت جلد حل ہو جاتے ہیں۔
میری ہمسائی کا بھائی بہت مشکل میں تھا کیونکہ ایک آدمی نے ان کے 25 لاکھ روپے دینے تھے مگر وہ مسلسل ٹال مٹول کر رہا تھا جس وجہ سےوہ کافی پریشان تھے۔انہیں پیسوںکی اشد ضرورت تھی مگر کوئی سبب نہیں بن رہا تھا۔اس خاتون نے جب مجھے اس مسئلہ سے متعلق بتایا تو میں نے انہیں کہا کہ سارا دن لاتعداد اس مسئلہ کی نیت سے اِنَّ اللّٰہَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌoکا ورد کرو۔انہوں نے اس وظیفہ کو یقین اور توجہ کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا۔ٹھیک پندرہ دن بعد ان کے بھائی کو تمام رقم مل گئی ۔ہماری ہمسائی اور ان کا بھائی آپ کو بہت دعائیں دیتے ہیں۔ (نازیہ‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں