Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میرا ڈر دور ہوگیا (حافظ محمد انور)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

السلام علیکم ایڈیٹر صاحب بعد از سلام مسنون گزارش ہے بندہ خیر و عافیت سے ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحت و عافیت سے رکھے۔ کچھ لوگوں نے مجھے بہت پریشان کیا ہوا تھا اور مجھے ڈراتے اور مختلف قسم کی دھمکیاں دیتے تھے جس کی وجہ سے میرے دل میں گھبراہٹ اور پریشانی بہت زیادہ طاری ہوگئی تھی۔ آپ نے فرمایا پریشان نہ ہوں اور اس آیت کو کثرت سے شب و روز پڑھتے رہو۔ یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِینَ اٰمَنُو بِالقَولِ الثَّابِتِ فِی الحَیٰوةِ الدُّنیَا وَفِی الاٰخِرَةِ تو میں نے اس آیت کو شب و روز نہایت توجہ اور گریہ زاری سے پڑھنا شروع کیا۔ نہ مجھے خنجر مارا گیا، نہ کوئی تکلیف، نہ پریشانی۔ اس وظیفے کی برکت سے میرے دل کے اندر سکون و چین اور خوشی و مسرت کی عجیب سی لہر جاری ہونے لگی ہے۔ الحمدللہ آپ کے بتائے ہوئے تمام معمولات پابندی سے جاری ہیں۔ پانچ وقت کی نماز پابندی سے الحمدللہ پڑھتا ہوں اور تہجد کی پابندی کی بھی کوشش کرتا ہوں۔ حضرت روزانہ آپ مجھے ایک بجے جگادیتے ہیں اور یہ فرماتے ہیں کہ حافظ اٹھو اور منزل پڑھو۔ یہ سب آپ کی توجہات اور تعلیمات کا نتیجہ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 413 reviews.