محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے چند آزمودہ تجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں‘ آپ سے درخواست ہے انہیں عبقری رسالہ میں ضرور شائع کیجئے تاکہ میری طرح قارئین بھی بھر پور مستفید ہوں۔
20 منٹ کے ٹوٹکہ سے قدرتی نکھار
آج کل لوگ رنگ گورا کرنے کے لئے طرح طرح کی کیمیکل سے بھر پور کریمیں استعمال کرتے ہیں جس سے وقتی طور پر تو چہرہ پر نکھار آجاتا ہے مگر کچھ عرصہ بعد ان کریموں کے منفی اثرات چہرہ پر عیاںہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے چہرہ کی رونق ماند پڑ جاتی‘ داغ دھبے اور بدنما دانے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔چہرہ کی رنگت کو نکھارنے کے لئے ایک انتہائی آسان اور آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔چٹکی بھر خالص ہلدی تھوڑے سے دہی میں ملا کر منہ پر لگائیں اور 20منٹ کے بعد چہرہ کسی اچھے صابن سے دھو لیں۔چند بار یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے قدرتی نکھار پیدا ہوگا ‘ چہرہ چمک اٹھے گا۔
ایسے افراد جن کے چہرے پر دانے نکلتے ہوں اور کسی بھی طرح سے ختم نہ ہوتے ہوں انہیںچاہیے کہ ملتانی مٹی میں عرق گلاب ایک چمچ اور ایک چٹکی ہلدی ڈال کر چہرہ پر کچھ دیر لگائیں اور پھر دھو لیں‘چند دن میں ان شاءاللہ دانے ختم ہوجائیں گے اور چہرہ صاف و شفاف ہو جائے گا۔
بالوں کے لئے دیسی ٹانک
اگر بال ٹوٹ رہے ہوں تو سکا کائی‘ آملے‘بہیڑے ہم وزن لے کر تین کلو پانی میں رات کو بھگو دیں‘ پھر صبح اٹھ کر وہ پانی پکنے کے لئے رکھ دیں۔جب پانی پک کر ایک کلو رہ جائے تو چولہے سے نیچے اتار دیں۔ٹھنڈا ہونے پر اسے خوب مسلیں‘ پھر چھان کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیں۔بالوں کو دھونے کے لئے شیمپو کی جگہ یہ دیسی اور قدرتی ٹانک استعمال کریں۔ جب بھی نہائیں یا سر دھوئیں اسی کا استعمال کریں۔اس سے بال جڑ سے مضبوط‘ سیاہ اور چمکدار نظر آئیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں