محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کاجتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ فتنوں کے اس دور میں عبقری کا ساتھ ملا‘ عبقری ہمارے مسائل کا حل ہمیں گھر بیٹھے روحانی اعمال کے ذریعے دے رہا ہے۔اللہ تعالیٰ عبقری کی ٹیم کو سدا جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین!
میں اپنے بھائی کی وجہ سے سخت پریشان ہوں‘ وہ نشہ کی علت میں مبتلا ہو گیاہے‘ سارا دن نشہ میں دھت رہتا ہے‘گھر والوں کا کوئی خیال نہیں‘ اس کی زندگی برباد ہو رہی ہے ‘آپ سے درخواست ہے اس کے نشہ پر بندش لگا دیجئے۔(ر‘پشاور)
عمل:ایک مُٹھی چینی لیجئے اور اس پراول و آخر تین بار درودپاک کے ساتھ چالیس مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ یَامَانِعُ یَاھَادِیُ پڑھیں‘ اس دوران مسلسل چینی کو شہادت کی انگلی کے ذریعے اینٹی کلاک وائز گھماتے جائیں اور پھر یہ چینی بھائی کو کسی مشروب‘چائے یا کھانے میں ملا کر استعمال کروائیں۔ اس عمل کو مسلسل چالیس دن کرنا ہے‘آپ کے بھائی کے نشہ پر بندش لگ جائے گی‘ ان شاءاللہ
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔ اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔ قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیں مگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں