محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا ایک بہت سنجیدہ مسئلہ تھاجو حل نہیں ہو رہا تھا‘اس مسئلہ کی وجہ سے دن رات پریشان رہتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے تسبیح خانہ سے نسبت عطا فرمائی تو ایک طالب علم کی حیثیت سے شیخ الوظائف کی روحانی محافل سننا شروع کر دی ۔جیسا کہ ہم کالج و یونیورسٹی میں اساتذہ کی اہم بات کو نوٹ کرتے ہیں‘ ٹھیک ایسے ہی روحانی محافل میںقیمتی اور نادرو نایاب حکمت بھری باتیں جن سے دنیا و آخرت سنور جاتی ہے‘محفل کے بعد انہیں علیحدہ نوٹ کر لیتا اور ان پر عمل کی فکر کرتا۔اس عمل سے مجھے بہت فوائد ملے۔عمومی طور پر کوئی وظیفہ شروع کرتا تو چند روز کے بعد شیطانی وساوس کا شکار ہو کر وہ وظیفہ چھوڑ دیتا کہ کام نہیں ہورہا۔روحانی محفل سننے کے بعد شیطان کے اس ہتھکنڈے سے نجات مل گئی اور بچنے کی ترغیب بھی مل گئی۔مجھ پر جادو جنات کے وار ہوتے تھے۔روحانی محفل میں سنا کہ ایک جنات کے ڈسے ہوئے خاندان نے کیسے روحانی اعمال میں مستقل مزاجی کی برکت سے نجات پائی جنہیں جنات دھمکیاں دیتے اور آخر معافیاں مانگ کر اس گھر سے لولے لنگڑے ہو کر رخصت ہوئے۔ آپ کی بات یاد آئی کہ’’ تم چاہتے ہو کہ پرانی جھونپڑی بھی نہ ٹوٹے اورنیا محل بھی تیار ہو‘ یعنی گلا بھی دبائیں اور آنکھیں بھی باہر نہ آئیں‘‘۔ چنانچہ میںروحانی محافل کو سنتا رہا جس سےشیطانی وساوس سے نجات ملی‘اللہ کی ذات پر یقین بڑھ گیا‘ دل کو اطمینان نصیب ہوا۔در در کی ٹھوکروں سے نجات ملی اور اللہ کا در مل گیا۔جادو جنات اور بہت سے مسائل سے نجات مل گئی۔یہ سب روحانی محافل سننے کی بدولت ہوا۔میرا یقین ہے کہ اگر اپنی مشکلات اور مسائل کا تصور کر کے روحانی محافل سننا شروع کر دیں توتمام مسائل حل ہو جاتے ہیں‘ ایک ایک حرف سونے چاندی سے زیادہ قیمتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں