محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!چند ماہ قبل میں نے آپ کو خط میں اپنے مسائل اور حالات کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ روزگار کی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔گھر کے افراد یہی چاہتے تھے کہ میں سعودی عرب چلا جائوں‘ کیونکہ میں نقشہ نویسی کا کام جانتا ہوںاور وہاں بہتر موقع مل جائے گا‘ مگرکوئی سبب نہیں بن رہا تھا۔یہاں کام کبھی ملتا اور کبھی ہفتوں فارغ بیٹھا رہتا۔ آپ کو خط لکھنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے میری مشکل آسان کر دی‘ آپ کی دعائوں کی برکت سے چند دن بعد ہی ایک سعودی کمپنی میں میرا انٹرویو ہوا۔میرے ساتھ اور بھی کافی لوگ موجود تھے جو اسی پوسٹ کے لئے انٹرویو دینے کے لئے آئے تھے ‘سب مجھ سے زیادہ تجربہ کار تھے ۔مگر اللہ کے فضل و کرم سے تسبیح خانہ کی نسبت اور وہاں خدمت کرنے کی برکت سے مجھے وہ نوکری مل گئی۔حیرت کی بات یہ تھی کہ میرے علاوہ بھی چند لوگوں کو منتخب کیا گیا مگرمیری تنخواہ ان سب سے زیادہ ہے‘حالانکہ میری تعلیمی قابلیت بھی ان کے مقابلہ میں کم ہے مگر یہ سب آپ کی دعائوں اور تسبیح خانہ کی نسبت کی برکت سے ہوا ہے۔(عرفان عارف‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں