محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!بچپن سے برکت و عافیت کے لفظ سنتے آئے ہیں مگر ان الفاظ کی اہمیت اور برکت کا اندازہ آپ اور تسبیح خانہ سے تعارف کے بعد ہوا کیونکہ زندگی کی الجھنوں ‘ مسائل اور مشکلات میں مبتلا تھی‘ ہر طرح کی کوششیں کرنے کے باوجود بھی ان سے نجات نہیں مل رہی تھی مگر جیسے تسبیح خانہ سے نسبت ہوئی تو زندگی یکسر تبدیل ہو کر رہ گئی۔اللہ تعالیٰ نے تسبیح خانہ کے ساتھ ایسی برکات اور رحمتیں منسلک کی ہوئی ہیں جنہیں الفاظ میں بیان کرنا نا ممکن ہے۔تسبیح خانہ سے تعارف کے بعد اللہ کا شکر ہے میرے تمام مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ زندگی میں ذکر ‘تسبیح اور نماز کی توفیق نصیب ہوئی ہے۔آپ سے نسبت کے بعد یہ احساس پیدا ہواکہ اگر نیت ٹھیک ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے اور اس کا اثر آنے والی نسلوں پر بھی ہوتا ہے۔ مجھے میرے بچے بہت تنگ کرتے تھے‘ بات بات پر جھگڑتے تھے جس وجہ سے گھر کا سارا ماحول خراب ہوا ‘ ہر وقت بے چینی اور پریشانی ذہن پر سوا رہتی تھی۔اللہ کا شکر ہے آپ سے نسبت کے بعد بچوں کے اخلاق میں نمایاں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں‘ گھر میں امن اور سکون کی فضا قائم ہوئی ہے۔حالات کی تنگی بہت زیادہ تھی لیکن الحمدللہ اب تونگری کے دروازے کھل گئے ہیں‘ نعمتوں اور وسائل میں بہت وسعت و برکت نصیب ہوئی ہے۔رہائش کے مسائل تھے اس میں بھی آسانیاں ملی ہیں۔عبقری رسالہ سے دیکھ کر وظیفہ یَا ذَ االْجَلَالِ وَالْاِکْرَام پڑھنا شروع کیا ‘ اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے گھر عطا فرمایا اور مالی تنگی بالکل ختم ہو گئی۔گھر میں بیماریوں کے ڈھیرے تھے‘ ہر وقت کوئی نہ کوئی بیماری گلے پڑ ی رہتی۔علاج کے لئے کبھی کسی ہسپتال‘ کبھی کسی ڈاکٹر کے پاس آنا جانا لگا رہتا مگر شفاء نہ ملتی۔اب الحمدللہ بغیر ادویات کے اللہ تعالیٰ نے بیماریوں سے نجات عطا فرما دی ہے۔اگر گھر میں کبھی کوئی بیمار پڑ جائے اور سمجھ نہ آرہی ہو تو مسلسل لَا خِلَابَہْ پڑھنا شروع کر دیتی ہوںتو اس بیماری کا علاج اللہ تعالیٰ دل میں ڈال دیتے ہیں۔اسی وظیفہ کی وجہ سے بچوں کے رشتے کرنے میں آسانی ہوئی۔
پہلے اعمال میں دل نہیں لگتا تھا مگر اب دل کرتا ہے ہر وقت اللہ تعالیٰ کےذکر میں مشغول رہوں۔آخرت کی فکر نصیب ہوئی اور روحانیت میں ترقی ملی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوںکہ آپ کو ‘ تسبیح خانہ اور اس کے تمام نظام کو تا قیامت لوگوں کے لئے راحت ‘ خیر ‘ عافیت اور برکت کا ذریعہ بنائے رکھے‘ ہر فتنہ اور فساد سے اس کی حفاظت فرمائے اور ہمیں قدر دانی عطا فرمائے‘ آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں