Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

رشتوں کی دراڑیں ختم ،گھر کو جنت بنانے اور روزگار کے وسیع نظام کے لئے ضرور پڑھیے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2024ء

نام ا میر المؤمنین حضرت عمررضی اللہ عنہٗ کے فوائد و کمالات صدیوں سے آزمودہ آج بھی اتنے ہی مؤثر،ہر ماہ انوکھے سچے واقعات ضرور پڑھیں!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گھر میں والد ہ اور اہلیہ کے درمیان نہیں بنتی تھی اور ان کےاس رویے کا سب سے زیادہ نقصان مجھے ہو رہا تھا۔ والدہ کو سمجھا نہیں سکتا تھاا ور اہلیہ سمجھتی نہیں تھی۔ مجھے جب عبقری میں حضرت عمرؓکے نام کا نقش ملا تو مجھے اس کے علاوہ اپنی اس مشکل کا کوئی حل نظر نہیں آیا۔ میں نے اس نقش کا دیا گیا عمل کیا اور اللہ سے دعا کی کہ حضرت عمرؓ کو میرا پیغام پہنچا کہ آپ ہی میرے گھر کا معاملہ حل فرمائیں۔ اللہ کی شان اس عمل کے بعد کبھی میرے گھر میں معمولی جھگڑا بھی نہیں ہوا۔ والدہ اور اہلیہ میں اتنا حلم پیدا ہو گیا کہ وہ کسی بات پر بھی غصہ نہیں کرتیں۔ میرا گھر جنت بن گیا ہے۔(نجیب اللہ ، کراچی)
سالوں سے الجھا کیس حل ہو گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پیشے کے اعتبار سے میں وکیل ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے ایک نجی ادارے نے مجھ سے رابطہ کیا۔ان کا عدالت میں ایک بہت پرانا کیس چل رہا تھا۔ جو وکیل یہ کیس لڑ رہا تھا اس سے نا امید ہو کر ا نہوںنے یہ کیس مجھے دیا۔بہت پیچیدہ معاملہ تھا لیکن میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ حق پر ہیں۔ان دنوں مجھے عبقری رسالہ میں میںنے نام حضرت عمرؓ کا نقش ملا۔ میں نےنقش کا عمل کیا اور حضرت عمرؓ کی روح مبارک کو ہدیہ کر کے دعا کی۔ اس کیس کی کاروائی ہوئی اور فیصلہ ہمارے حق میں ہو گیا۔ میں بھی حیران اور مدعی بھی حیران تھے۔ میں سمجھتا ہوں یہ حضرت عمرؓ کے نقش کا کمال ہے ورنہ یہ کیس عرصہ دراز سے لٹک رہا تھا۔(محمد عثمان، لاہور)
لوگوں میں عزت و مرتبہ ملا
جب سے حضرت عمرؓ کے نام کا نقش ملا ہے میری تو زندگی بدل گئی ہے۔ جو لوگ مجھ سے با ت نہیں کرتے تھے اب وہ بھی میرا ادب کرنے لگے ہیں، جہاں جاتا ہوں لوگ عزت کرتے ہیں۔ میری زندگی میں یہ کمال حضرت عمرؓ کے نقش کی برکت سے ہوا ہے۔(ف،ن)
آمدن میں اضافے کا فوری عمل
بچوں کے سکول کی فیس زیادہ تھی۔ اتنی فیسیں بھرنا مشکل ہو رہا تھا۔ میںنے کئی لوگوں سے سفارش کروائی لیکن فیس کم نہ ہوئی۔ میں نے عبقری میں نام حضرت عمرؓ کے نقش کا عمل کیا۔ اللہ نے میری روزی میں برکت دے دی اور کاروبار کا نظام وسیع ہو گیا۔اب بچوںکی فیس اورگھر کے تمام اخراجات آسانی سے پورے ہو جاتے ہیں۔(زمان، پشاور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 118 reviews.