’’حضرت عائشہ رضی الله عنہا کے پاس اللہ کے رزق میں سے جو بھی چیز آتی وہ اس کو اپنے پاس نہ روکے رکھتیں بلکہ اسی وقت (کھڑے کھڑے) اس کا صدقہ فرما دیتیں۔‘‘ (بخاری)
حضرت عطاء بن ابن الرباحؒ کہتے ہیں۔ حضرت عائشہ ؓ سب سے زیادہ فقیہ سب سے زیادہ بہتر اور لوگوں میں سب سے زیادہ صائب الرائے تھیں۔ تفقہ فی الدین کا ماہر ،آیات قرآن کے شان نزول اور علم فرائض کا جاننے والا آپؓ سے زیادہ کسی اور کو نہیں دیکھا ۔(مستدرک )
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ اگر غیب دانی کے دعویٰ کا خیال نہیںہوتا تو میں کہتا کہ پانچ اشخاص جنتی ہیں۔ (1) وہ محتاج جو عیالدار مگر صابر ہو۔ (2) وہ عورت جس کا خاوند اس سے راضی اور خوش ہو۔ (3) وہ عورت جس نے اپنے شوہر کا حق مہر معاف کر دیا ہو۔ (4) وہ جس کے والدین اس سے خوش ہوں۔ (5) وہ جو اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں