Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گانے کی آواز میری فکر (محمدسرفراز)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ کی ذات عالی سے امید ہے کہ آپ بخیرو عافیت و سہولت ہونگے۔ مگر آپ کا ایک سوال میرے ذہن میں بار بار مجھے جھنجوڑتا رہا۔ سوال یہ تھا کہ ”آپ کس قسم کی روحانی ترقی چاہتے ہیں۔“یہ سوال مجھے کئی سال پیچھے لے گیا مجھے یاد ہے کہ جب مجھے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف اور درد کے ذرے کا کروڑواں حصہ نصیب ہوا مجھے صدر بازار کی گلیوں اور سڑکوں میں ساتھیوں کے پیچھے مارے مارے پھرنا بھی یاد ہے۔ راتوں کو عشاءکے وتر تہجد کے ساتھ پڑھنا۔ مجھے وہ دن بخوبی یاد ہے کہ میں دن کو اپنی تسبیحات پوری کررہا تھا کہ ساتھ والے گھر سے گانے کی آواز آئی۔ آواز سن کر میں فکرمند ہوگیا اور ایسی گریہ و زاری کے ساتھ دعا اور ذکر میں لگ گیا کہ اللہ نے اس آواز کو ہی بند کردیا۔ مجھے تو صرف یہی روحانی ترقی چاہیے‘ مجھے اور کچھ نہیں چاہیے۔ وظیفہ کے دوران کی کیفیات درج ہیں:۔ یَاخَالِقُ یَابَاعِثُ یَانُورُ، پہلے دن میں درود شریف پڑھنا شروع کیا۔ یوں محسوس ہوا کہ جیسے مجھے کوئی اس وظیفہ کے پڑھنے سے روکنا چاہ رہا ہے شاید جنات تھے مگر میں نے توجہ ہٹا کر ذکر (وظیفہ) شروع کردیا۔ ایسے لگا کہ جیسے رحمت کے سائے تلے ہوں اور موسلادھار بارش کی طرح سے رحمت برس رہی ہے۔ دوسرے دن خوف کی کوئی کیفیت نہ تھی۔ درود شریف کے بعد میں نے وظیفہ شروع کردیا۔ ایک دروازہ نظر آیا کہ جس میں سے نور نکل رہا تھا دروازہ کے اندر داخل ہوا تو نہایت خوبصورت منظر نگاہوں کے سامنے تھا۔ تاحد نگاہ سبزہ پھیلا ہوا تھا۔ اونچے نیچے ٹیلے نما سبز زمین آنکھوں کے سامنے تھی کہیں کہیں دور محلات بھی نظر آرہے تھے۔ دل نے کہا یہ جنت ہے۔ پھر ہزاروں افراد کا مجمع نظر آیا۔ مجھے یاد آیا کہ یہ دیدار الٰہی کا دن ہے کرسیاں لگی ہوئی تھیں۔ سب سے آگے جو کرسیاں تھیں وہ ذرا اونچی تھیں‘ یقینا انبیاءکی تھیں پھر اچانک سب لوگ اپنی جگہ پر بیٹھ جاتے ہیں خاموشی اور سناٹا چھا جاتا ہے۔ پھر داودعلیہ السلام کی تلاوت کی آواز آتی ہے وہ سامنے کھڑے ہوکر تلاوت فرماتے ہیں اس کے بعد حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت فرماتے ہیںپھر پردے ہٹنا شروع ہوجاتے ہیں مگر میری پرواز یہیں پر ہی ختم ہوجاتی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 406 reviews.