پروفیسر ہربرٹ نے اپنی طویل رپورٹ میں کہا کہ مسلمان جو ہر صبح تلاوت قرآن کرتے ہیں اس سے ذہنی سکون ملتا ہے اعصابی تناو ختم ہوجاتا ہے۔ روحانی قوتیں بیدار ہوکر دل کو ناگوار بوجھ سے نجات دلادیتی ہیں۔اللہ کی عبادت سے ذہنی انتشار اور جذباتی خلفشار سے نجات مل جاتی ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش آتا تھا تو مسئلے کی مناسبت سے زبانی عبادت کیلئے وحی آتی تھی مثلاً سبحان اللہ‘ الحمداللہ‘ استغفراللہ‘ اللہ اکبر‘ سبحان ربی العظیم اور سبحان ربی الاعلیٰ وغیرہ ان میں سے ہر لفظ کا دماغ اور جسم پر الگ الگ اثر ہے مثلاً اگر آپ کو اترانے کا مرض ہے تو اس کا اعلاج الحمداللہ نہیں ہے۔ بلکہ اگر آپ ان اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیرَا کا ذکر شروع کریں تو اترانے کی عادت ختم ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ میں تکبر لاشعوری طور آیا ہے تو آپ خواہ اللہ کے جتنے بھی پیارے کیوں نہ ہوں اللہ آپ کو اس آدمی کے سامنے ضرور پیش کرے گا جس کے سامنے آپ نے اپنی بڑائی کی۔ اللہ آپ پر اس آدمی کو سوار کرے گا اس کا علاج اللہ اکبر کا ذکر ہے کیا آپ صحیح لفظ کا ذکر کررہے ہیں اس کا پتہ اس بات سے چلتا ہے کہ اس لفظ کے ذکر سے وہ مخصوص مسئلہ ذہن میں ہلچل مچارہا ہے یا نہیں اگر ایک آدمی کے سامنے آپ نے اپنی بڑائی بیان کی تھی اور قدرت نے آپ کو اس کے قابو میں کردیا ہے تو اگر آپ الحمدللہ کا ذکر شروع کردیں گے تو آپ کے ذہن میں وہ آدمی نہیں آئیگا۔ اگر اللہ اکبر کا ذکر شروع کردیں تو وہ آدمی ذہن میں ہلچل مچائے گا۔ اس کے خلاف آپ کے ذہن میں نفرت اللہ کے ذکر سے بڑھنا شروع ہوجائے گی اس نفرت کو ذہن سے ہٹائیں یہ سوچیں کہ اللہ نے اس شخص کو آپ پر سوار کیا ہے جب ذکر کی مقدار پوری ہوجائے گی تو ذہن پر سکون ہوجائے گا وہ آدمی دماغ سے محو ہوچکا ہوگا اور آپ کو اس کی طرف سے تکلیف نہیں ہوگی۔
ذکر کے اثرات اور امریکی ماہرین کے تجربات
”حکایت“ میں ایک مضمون شائع ہوا تھا جس میں امریکہ کے امراض دل کے ماہرین کے حوالوں سے لکھا گیا تھا کہ ان ماہرین نے تجربوں سے ثابت کیا ہے کہ اللہ کی عبادت اور ذکرالٰہی سے دل کے امراض میں سکون اور افاقہ ملتا ہے۔ یہ اس ملک کے ڈاکٹر ہیں جو ملک اسلام کا نام سننے سے بیزار ہے اور اسلام کی بیخ کنی میں پیش پیش ہے لیکن اس کے ڈاکٹروں نے لکھا ہے کہ نماز اور آیات قرآنی کا باقاعدہ ورد دل کے مریضوں کےلئے بہت مفید ہے۔
میں اپنا تجربہ بتاتا ہوں اور یہ ہمارے شعبہ طب و نفسیات کا بھی تجربہ ہے جو کئی ایک ذہنی مریضوں پر کامیابی سے کیا گیا ہے کہ اللہ کی عبادت یعنی نماز‘ تلاوت قرآن اور آیات کے ورد یعنی وظیفے سے اعصابی تناو ‘ ذہنی انتشار اور جذباتی خلفشار سے نجات مل جاتی ہے آپ دین اسلام سے بھاگیں نہیں۔
اس طرح آپ کی روحانی قوتیں بیدار ہوں گی۔ ذہن سے بوجھ اترے گا تو آپ اپنے متعلق بہتر طریقے سے سوچ سکیں گے۔
امریکہ کا ہارٹ اسپیشلسٹ اور ذکر
امریکہ کے ہارورڈ میڈیکل سکول کے مشہور معروف ہارٹ اسپیشلسٹ (ماہر امراض قلب) ڈاکٹر پروفیسر ہربرٹ بلسن نے بوسٹن میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کانفرنس میں یہ انکشاف کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا کہ دل کا کوئی بھی مریض ہر صبح اور شام بیس بیس منٹ اللہ تعالیٰ کا ذکر ضرور کرے تو وہ مرض میں یقینا افاقہ محسوس کرے گا۔
پروفیسر ہربرٹ نے اپنی طویل رپورٹ میں کہا کہ مسلمان جو ہر صبح تلاوت قرآن کرتے ہیں اس سے ذہنی سکون ملتا ہے اعصابی تناو ختم ہوجاتا ہے۔ روحانی قوتیں بیدار ہوکر دل کو ناگوار بوجھ سے نجات دلادیتی ہیں۔
پروفیسر ہربرٹ اس امریکہ کا رہنے والا ہے جس نے اسلام کی بیخ کنی اور رسوائی کو اپنا سرکاری اور غیرسرکاری مشن بنارکھا ہے اس امریکہ کا ایک صف اول کا ڈاکٹر ذکر الٰہی اور تلاوت قرآن کے روحانی اثرات اور اس کے فوائد بتارہا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اس ڈاکٹر نے یہ بات ویسے ہی نہیں کہہ دی تھی یہ اس کی دس سالہ تحقیق‘ تجربات اور مشاہدات کا حاصل ہے۔ (سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم )
سنت نبوی اور جدید سائنسی کمالات کے مطالعہ کیلئے ادارہ ”عبقری“ کی شہرہ آفاق کتاب سنت نبوی اور جدید سائنس ضرور پڑھیں
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 405
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں