قارئین السلام علیکم !اپنے چند آزمودہ تجربات تحریر کر رہا ہوں۔
طاقت کا خاص راز
میرے کام کی جگہ اور گھر کے راستے میں ایک کارخانہ ہے۔اس کے باہر ایک چوکیدار بیٹھا ہوتا ہے، آتے جاتے اس سے سلام دعا ہوگئی، و ہ کافی موٹا تھا اور اسے جوڑوں اور گھٹنو ں میں درد تھا، میںنے اسے عبقری کا ایک نسخہ استعمال کرنے کو دیا، نسخہ یہ ہے، تل اور دیسی گڑ لے کر چھوٹی پنیاں بنا لیں ، تل زیادہ ہوں اور گڑ بہت کم ہو ، یہ دن میں دو یا تین بار حسب طبیعت کھائیں ۔ وہ کچھ عرصے کے بعد ملا اور بڑی گرمجوشی سے گلے ملا ، میں حیران تھا کہ آج اسے کیا ہوا ،اتنے میں وہ کہنے لگا کہ کیا کمال کا نسخہ دیا ہے ۔ جوڑوں کے درد میں تو کمی آ ئی ہےساتھ میرا ایک بہت اہم مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ میں جنسی طور پر بہت کمزور تھا، حقوق زوجیت ادا نہیں کر سکتا تھا۔ یہ نسخہ استعمال کرنےسے میری یہ کمزوری دور ہو گئی ہے، اعصاب مضبوط ہوئے ہیں۔ جسم میں طاقت اور نشاط پیدا ہوا ہے۔ اب بہت مطمئن ہوں۔ وہ بہت دعائیں دے رہا تھا اور بے حد خوش تھا۔
حسن میں قدرتی نکھار
مجھے دوست کے ذریعے ایک نسخہ ملا تھا جو میں خود بھی آزما رہا ہوں ، بہت زبردست ہے۔یہ نسخہ بالوں کے لئے یہ ہے۔ بالوں کونرم و ملائم ، خشکی ختم اور گنج پن وغیرہ اور آج کل کے بالوں کے تمام مسائل کے لئے مفید ہے۔ خطرناک اور کیمیکلز والی مصنوعات استعمال کرنے کےیہ انتہائی سستا اور قدرتی شیمپو ہے ۔ آپ روزمرہ زندگی میں استعمال کریں ، پہلی دفعہ کے استعمال پر ہی آپ کو بالوں کی حالت میں واضح فرق محسوس ہوگا۔یہ چیزیں کسی بھی ہربل سٹور سے باآسانی مل جائیں گی۔ ھو الشافی: سیکا کائی ، آملہ اور ریٹھاہموزن لے کر کوٹ لیں ۔ یہ پاؤڈر اگر تین چمچ ہو تو اس میں دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ابالیں ایک کپ پانی رہ جائے تو اتار لیں ، ٹھنڈا ہونے پر نتھار لیں اور خشک بوتل میں محفوظ کر لیں ۔ بال دھونے کے لئے استعمال کریں، نہانے سے پہلے دو سے تین منٹ بالوں پر لگا کر رگڑیں ، جھاگ نہیں بنے گی،ا س کے بعد بال دھو لیں ، اس کے بعد مزید کسی چیز سے بال مت دھوئیں ۔ بالوں کی صحت اور تندرستی کے لئے لاجواب ہے۔کچھ عرصہ استعمال سے بالوں میںقدرتی حسن اور نکھار پیدا ہو گا۔
ناخنوں کی بیماری کا علاج
پاؤں یا ہاتھ کےناخنوں میں اگر مادہ جسے چندرا بھی کہتے ہیںبن جائے تو اس کے لئے میرے والد صاحب کا ٹوٹکہ بہت آزمودہ ہے۔ ہم خود کئی بار استعمال کر چکے ہیں ۔ وہ یہ ہے کہ کچا دودھ لے کر اس کے اندر نمک کافی مقدار میںڈال لیں ، ہلکی آنچ پر اسے جلائیں ، ساتھ چمچ وغیرہ سے ہلاتے جائیں ، وہ سڑ کر ٹکی بن جائے گی ، نیم گرم مادے والی جگہ پر پٹی سے اچھی طرح باندھ دیں ، ان شاء اللہ دو سے تین بار استعمال سے مادہ نکل آتا ہے اور پاؤں یا ہاتھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ (مبشر طاہر ، ملکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں