Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بینائی تیز، بڑھا پیٹ کم ، خراب ہاضمہ کا خوش ذائقہ علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

قارئین السلام علیکم !عبقری پورے عالم میں خیر پھیلا رہا ، جس قدر ہو سکے ہمیں بھی اس میں حصہ ملانا چاہیے، میں اپنے کچھ تجربات لکھ رہی ہوں، آپ بھی اپنے طبی روحانی تجربات لکھ کر عبقری کو بھیجا کریں، شایدہماری وجہ سے کسی کی زندگی کا سب سے بڑا روگ ختم ہو جائے اور یہ نیکی ہماری نسلوں کے لئے رحمت کا ذریعہ بن جائے۔
موٹاپا اورپیٹ بڑھنا اب اور نہیں !
کھانے کے بعد سونف کھانے کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ اس سےوزن نہیں بڑھتا اور پیٹ بھی نہیں بڑھتا۔ میںنے خود اس کا تجربہ کیا ہے، میرا وزن بڑھ رہا تھا اور موٹاپے سے پریشان تھی، پیٹ بھی کافی بڑھ گیا تھا۔ میںنے کھانے کے بعد تھوڑی سی سونف کھانا شروع کر دی ۔ میرا وزن بڑھنا رک گیا، ہاضمہ بہت اچھا ہو گیا، پیٹ بڑھنا رک گیا۔ موٹاپے کو کنٹرول کرنے اورتندرستی کے لئے ایک اور اہم بات کا خیال کرنا چاہیے، کھانے کے بعد پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے اس کے بہت سے نقصانات ہیں جن میں ایک پیٹ کا بڑھنا ہے اور ہاضمہ خراب ہو نا ہے۔ پانی کو اگر اس طریقے سے پئیں تو کئی بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے۔ ایک گلا س پانی کو چسکی چسکی کر کے کم ازکم چالیس گھونٹ میں پینے سے جسم ترو تازہ ہوتا ہے،اور وزن بھی نہیں بڑھتا،اس طریقے سے پانی پینے سے پیشاب بھی نہیں آتا۔میں کھانے کے بعد سونف کھانے کے فائدے اور اپنے تجربات بتا رہی تھی ،کھانے کےبعد سونف کھانے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ قبض دور ہوتی ہے ،پیٹ صاف ہوتاہےآنتوں سے فضلہ نکل جاتا ہے، جسم کی رنگت نکھرتی ہے اور جسم چست و توانا رہتا ہے۔
بینائی کے لئے اکسیر
کھانے کے بعد تھوڑی سونف کھاناآنکھوں کی بینائی کے لئے بہت مفید چیز ہے۔میری نظر بھی عمر کے ساتھ آہستہ آہستہ کمزور ہو رہی تھی ، آنکھوں میںدھندلا سا جالا آرہا تھا میںنے ہر کھانے کے بعد سونف کھانا شروع کی تو میری آنکھوں کی بینائی تیز ہو گئی اور جالا جو آنکھوں کے سامنے آ رہا تھاوہ ختم ہو گیا ہے۔ ساتھ میں وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر سورہ قدر ایک مرتبہ پڑھتی ہوں، یہ عمل میںنے شیخ الوظائف کی روحانی محفل میں سنا تھا۔ اس کا بہت فائدہ ہوا ہے۔اگر گلہ خراب ہوجائے اور بری طرح سے پک جائے ،اس کے لئے میری والدہ ایک حلوہ بناتی ہیں ۔ جس سے گلہ فوری ٹھیک ہو جاتا ہے۔دیسی گھی میں گندم کا آٹا بھون لیں ، دوسری طرف دیسی شکر یا گڑ کی چاشنی بنا لیں ، الائچی سوجی ڈال کر اور بھونتے ہوئے گندم کے آٹے میں مکس کر کے حلوہ بنا لیں ۔خوش ذائقہ غذا اور دوا تیا ر ہے۔(ناہید اختر‘اوکاڑہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 991 reviews.