محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری حویلی میں حاضری دی، وہاں خدمت میں شامل ہوا اور 129 مرتبہ سورہ کوثر کے چند نصاب پڑھنے کا عمل کیا جس کی برکت سے آج میں یونیورسٹی میں اعلی عہدے پر کام کر رہا ہوں۔ یہ سب حویلی کی خدمت اور عمل کا نتیجہ ہے ۔ (حسن علی، لاہور)
رزق کی تنگی کا شکوہ
السلام علیکم ! محنت کے باوجودآمدن کم اور اخراجات زیادہ تھے۔میںنے عبقری حویلی جا کر ہانڈی کا عمل کیا جس کی برکت سے میرے رزق میں بے حد اضافہ ہو گیا اور کاروبار میں وسعت ملی ۔(راؤ فہد ، اوکاڑہ)
خون کے چھینٹے اور جادو
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم !گھر میں جادو جنات کے مسائل تھے۔ اکثر گھر میں تازہ خون کے چھینٹے اور گوشت کے گل سڑے ٹکڑے ملتے تھے۔ میںنے عبقری حویلی جا کر اعمال کیے اور وہاں سے مجھے ایک پتا ملا جس پر نقش لکھا ہوا تھا، میںنے سفید کاغذ میں لپیٹ کر یہ نقش اپنے گھر میں رکھا، اس دن کے بعد جادو جنات کا کوئی حملہ نہیں ہوا۔(عمیر ارسلان، خانیوال)
اپنی حاجات پوری کروائیں!
السلام علیکم!میری ایک حاجت تھی میںنے اس کی نیت کرکے عبقری حویلی حاضری دی اور دو نفل کا عمل کیا ، میری حاجت پوری ہوگئی ۔ نفل کا طریقہ: دو نفل اس طرح پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ اخلاص اور دوسری رکعت میں ایک بار سورہ کوثر پڑھیں، سلام پھیرنے کے بعد سجدے میں جا کر 21 بار یَاوَھَّابُ پڑھیں اور دعا کریں۔(سیف اللہ ، بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں