جس کی اولاد کا رشتہ نہ ہوتا ہو یا اس کے اسباب پیدا نہ ہورہے ہوں تو اولاد کے والدین اٹھتے بیٹھتے اس کا ورد جاری رکھیں۔ بہت جلد اللہ تعالیٰ نیک صالح رشتے کا انتظام فرمادیں گے۔ اَمَّن یُّجِیبُ المُضطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکشِفُ السُّوئَo
داغ دھبے دور کرنے کیلئے
مُسَلَّمَةلَاشِیَةَ فِیھَاo(پ 1 ،آیت 71 سورة البقرة)کسی کے بدن پر نا سور ہو یا کوئی داغ دھبہ ہوتو 41 بار دوا یا مرہم پر پڑھ کر پھونکیں اور پھر استعمال کریں۔ انشاءاللہ جسم سے داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔
پتھری سے نجات کیلئے
وَاِنَّ مِنَ الحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُمِنہُ الاَنھٰرُط وَاِنَّ مِنھَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخرُجُ مِنہُ المَائُط وَاِنَّ مِنھَا لَمَا یَھبِطُ مِن خَشیَةِ اللّٰہِط وَمَااللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعمَلُونَo
(پ1 آیت 74 سورة البقرة) گردے اور پتے کی پتھری دور کرنے کیلئے 41 بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس وقت تک پلائیں جب تک کامیابی نہ ہو۔ یقین اور توجہ شرط ہے۔
موذی جانور سے حفاظت کیلئے
صُمّ بُکم عُمی فَھُم لَایَرجِعُونَo(پ1 ،آیت 81 سورة البقرة)راستے میں کسی موذی جانور یا دشمن سے خوف محسوس ہوتو چند مرتبہ اس پر پڑھ کر پھونکیں۔
افعالِ بد سے چھٹکارے کیلئے
اُولٰئِکَ عَلٰی ھُدًی مِّن رَّبِّھِم وَاُولٰئِکَ ھُمُ المُفلِحُونَo (پ1 آیت5 سورة البقرة)جو دین سے غافل ہوسیدھے راستے سے بھٹک جائے یا برے افعال میں مبتلا ہوجائے تو اس کو پانی پر 101 دفعہ پڑھ کر دم کرکے 41 دن تک پلائیں۔ اخلاص اور توجہ کے ساتھ عمل کریں۔
جملہ امراض سے شفاءکیلئے
وَاِن یَّمسَسکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہُ اِلَّا ھُوَط وَاِن یَّمسَسکَ بِخَیرٍ فَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیرo (پ7، آیت نمبر 71 سورة الانعام) ہرقسم کی بیماری سے شفا حاصل کرنے کیلئے 7 یا 11 دفعہ جس جگہ تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر پڑھیں اور جھٹک دیں۔
رزق میں فراوانی کیلئے
رَبَّنَا اَنزِل عَلَینَا مَا ئِدَةً مِّنَ السَّمَائِ تَکُونُ لَنَا عِیدًا وَّلِاَ وَّلِنَا وَاٰخَرِنَا وَاٰیَةً مِّنکَ وَارزُقنَا وَاَنتَ خَیرُالرَّازِقِینَo (پ7 ،آیت 114 سورة المائدہ)رزق کی تنگی دور کرنے کیلئے یا کسی خاص چیز کے کھانے کی حاجت ہوتو 7 دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکیں۔ خبردار! دعا پوری ہونے کے بعد اللہ کا شکر ادا کریں۔
گھبراہٹ دور کرنے کیلئے
اَلَّذِینَ اٰمَنُوا وَتَطمَئِنَّ قُلُوبُھُم بِذِکرِاللّٰہِ اَلَا بِذِکرِ اللّٰہِ تَطمَئِنُّ القُلُوبُo (سورہ الرعد پارہ 13 ،آیت 28) دل کی بیماری اور گھبراہٹ دورکرنے کیلئے 41 بار پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں۔ انشاءاللہ! اللہ کے حکم سے بہت جلد افاقہ ہوگا۔
ناحق مقدمے سے نجات کیلئے
وَقُل جَائَ الحَقُّ وَ زَھَقَ البَاطِلُ اِنَّ البَاطِلَ کَانَ زَھُوقَاo (پ 15 ،آیت 81) مقدمہ کی کامیابی کیلئے روزانہ کسی بھی نماز کے بعد 133 دفعہ پڑھیں حق پر ہوتو پڑھے ناحق پڑھنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہوسکتا ہے۔
غصہ دور کرنے کیلئے
وَالکَاظِمِینَ الغَیظَ وَالعَافِینَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰہُ یُحِبُّ المُحسِنِینَoغصہ کو دور کرنے کیلئے چینی پر 101 دفعہ 21 دن تک پڑھیں اور پلائیں۔ انشاءاللہ غصہ طبیعت سے بہت جلد ختم ہوجائیگا اور طبیعت میں نرمی پیدا ہوگی۔
اولاد کے رشتے کیلئے
اَمَّن یُّجِیبُ المُضطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکشِفُ السُّوئَo (پ 20 ,آیت61) جس کی اولاد کا رشتہ نہ ہوتا ہو یا اس کے اسباب پیدا نہ ہورہے ہوں تو اولاد کے والدین اٹھتے بیٹھتے اس کا ورد جاری رکھیں۔ بہت جلد اللہ تعالیٰ نیک صالح رشتے کا انتظام فرمادیں گے۔
مکان کے حصول کیلئے
وَلَقَد مَکَّنّٰکُم فِی الاَرضِ وَجَعَلنَا لَکُم فِیھَا مَعَایِشَ قَلِیلًا مَّاتَشکُرُونَo (پ 8 آیت نمبر 10 سورة الاعراف) اگر کسی کے پاس رہنے کی جگہ یا مکان نہ ہو یا روزی کا ذریعہ نہ ہو یا رزق سے تنگ ہو یا مسافر ہو اور اس کے پاس کوئی سامان نہ ہو تو وہ اس آیت کو 15 دفعہ روزانہ پڑھے جب تک کامیابی نہ ہو۔ انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔
عزت بنانے کیلئے
فَسُبحٰنَ الَّذِی بِیَدِہ مَلَکُوتُ کُلِّ شَیئٍ وَّاِلَیہِ تُرجَعُونَo (پ 23 ،آیت 83 ) اگر کوئی شخص لوگوں کی نظر سے گرگیا ہو اور چاہتا ہو کہ اس کی عزت قائم ہوجائے تو وہ اس آیت کو 11 دفعہ روزانہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لے۔ انشاءاللہ اسے کامیابی ہوگی۔
اولاد نرینہ کیلئے
وَیُمدِدکُم بِاَموَالٍ وَّبَنِینَ وَیَجعَل لَّکُم جَنّٰتٍ وَّیَجعَل لَّکُم اَنھٰرًاo (پ 29 آیت، 21 سورة نوع)
کسی کے ہاں اولاد نرینہ نہیں ہے تو حمل ٹھہرتے ہی 9 مہینے تک 111 مرتبہ روزانہ پڑھیے۔ رزق کی تنگی دور کرنے کیلئے بھی اس دعا کو روزانہ سات مرتبہ پڑھا جائے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 399
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں