1)السلام علیکم!آپ نے اپنے گھر کے لئے عمل پوچھا ہے، میں آپ کو اپنا آزمودہ عمل بتاتا ہوں، ہم بھی کرائے کے گھر میں رہتے تھے اب اللہ نے اس عمل کی برکت سےاپنا مکان دیا ہے۔بس عمل پر یقین پختہ ہونا چاہیےغیب سے اسباب بن جاتے ہیں۔مغرب کی نماز کے بعد چار نفل دو سلام کے ساتھ اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو دفعہ آیت کریمہ پڑھیں اور مقصد کا خیال دل میں رکھ کر اس طرح چا ررکعتیں پوری کر کے دعا مانگیں بفضلہ تعالیٰ چند ماہ عمل جاری رکھنے سے مقصد حاصل ہو جائے گا۔(زبیر ہاشم ، گوجرانوالہ)
2)السلام علیکم!گھریلو مسائل اور میاں بیوی کی ناچاقیوں کے لئے یہ عمل بہت مفید ہے، ہمارے گھر میں اس عمل سے بہت سکون ہوا ہے، آپ بھی یہ عمل کریں ،ضرور فائدہ ہو گا۔
وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَیْنِیْ۔یہ آیت ایک تسبیح صبح و شام پڑھیں (محمدسلمان، کراچی )
3)مخصوص ایام کی بے قاعدگی اور تکلیف کے لئے یہ ٹوٹکہ نہایت مجرب اورکامیاب ہے ۔علاج میںجلد بازی مت کیجئے۔ ھو الشافی: نوشادر، ریوند خطائی ، سونف، شورہ قلمی ہر ایک ہم وزن کوٹ پیس کر ایک چوتھائی چائے کا چمچ نیم گرم پانی یا گرم دودھ کے ہمراہ دن میں تین یا چار بار ایک ہفتہ تک استعمال کریں ، اگر مرض پرانا ہو تو ایک ماہ مستقل استعمال کریں ، کھٹی ، ٹھنڈی ، بادی چیزوں سے مستقل پرہیز کریں۔(سعدیہ وقار، فیصل آباد)
4)السلام علیکم!ظالم کے ظلم سے نجات پانے اور اپنا حق حاصل کر نے کے لئے حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ یَا وَارِثُ یَا نَصِیْرُ کی ایک تسبیح روزانہ پڑھیں۔یہ عمل بہت طاقتور اوربہت مجرب ہے۔ آپ یہ عمل کر کے ظلم کرنے والوں سے محفوظ ہو جائیں گے۔(وحید ذیشان ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں