محترم قارئین السلام علیکم!سخت سردی کا موسم شروع ہو چکاہے‘ایسے موسم میں اکثر افراد خشکی کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے نجات پانے کے لئے مختلف بازاری کریمیں استعمال کی جاتی ہیں مگر اکثر غیر معیاری کریمیں استعمال کرنے سے فائدہ کے بجائے نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔اس ضمن میں آج قارئین کی خدمت میں کچھ ایسے نسخےپیش کر رہا ہوں کہ آپ گھر بیٹھے خود کولڈ کریم اور ویزلین تیار کر سکیں گے جس کا کوئی نقصان بھی نہیں ‘فوائد لاجواب ہیں اور تاثیر اس قدر ہے کہ اگر کوئی انہیں بنا کر بازار میں فروخت کرنا چاہیں توان شاءاللہ اسے مایوسی نہ ہو گی۔
گھر پرکولڈ کریم بنانے کا زبردست کا نسخہ
ہارڈ پیرافین125گرام‘سفید ویزلین اچھے معیار کی 500 گرام‘زنک آکسائیڈ 25 گرام‘بورک ایسڈ25 گرام‘لیکوڈ پیرافین 25 گرام‘خوشبو جو بھی مناسب لگے لیکن بغیر رنگ کے 15 گرام۔
ترکیب:ہارڈ پیرافین اور ویزلین کو سٹیل کے برتن میں ہلکی آنچ پر پگھلائیں‘ پھر بورک ایسڈ ‘ زنک آکسائیڈ یکجان کر کے ملادیں اور گرم گرم کریم کو ململ کے کپڑے سے چھان لیں‘خوشبو بغیر رنگ والی بھی شامل کر لیں اور بوتلوں میں بھر لیں‘ٹھنڈی ہونے دیں‘بس کریم تیار ہے۔روزانہ اسے چہرے‘بازوئوں اور پائوں پر لگائیں‘ ان شاءاللہ خشکی نہیں ہوگی‘جلد نرم و ملائم رہے گی۔بازاری کولڈ کریمیں استعمال کرنے سے جِلد کی رنگت کالی ہو جاتی ہے اور کئی طرح کے مضر اثرات کا باعث بنتی ہیں وہ مسئلہ بھی نہیں ہوگا بلکہ چہرہ گلاب کی طرح کِھل اٹھےگا‘ان شاءاللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں