محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!حاملہ خواتین اکثر مختلف پیچیدگیوں اور بیماریوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیںپھر ان کے حل کے لئے مختلف ادویات وغیرہ کا استعمال کرتی ہیں اور بعض خواتین صحت یاب ہونے کے بجائے مزید مسائل اور پریشانیوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔حاملہ خواتین کے لئے اپنے تجربہ کی بنیاد پر چند آزمودہ چیزیں تحریر کررہی ہوں جن پر عمل کر کے وہ اس مرحلے کو آسانی اور عافیت کے ساتھ گزار سکتی ہیں۔
حاملہ خواتین کو چاہیے کہ وہ کچے ناریل اور اس کے پانی کا ضرور استعمال کریں‘اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ بعض خواتین صحت کو برقرار رکھنے کے لئے جو مختلف فوڈ سپلیمنٹ استعمال کرتی ہیں ان کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی‘صحت برقرار رہے گی بلکہ استعمال جاری رکھنے سے مزید بہتری آئے گی ۔
خواتین کو چاہیے کہ جب اولاد کی امید لگ جائے تو شیخ الوظائف کا بتایا ہوا بادام روغن والا نسخہ ضرور استعمال کریں۔روزانہ ایک گلاس دودھ میں آٹھ سے دس قطرے بادام روغن کےملا کر پئیں۔اس سےکمزوری نہیں ہوگی‘ ڈلیوری کے وقت آسانی ہو گی‘بچہ صحت مند اور خوبصورت پیدا ہو گا۔اس کے علاوہ اگر دن میںصرف پنتالیس مرتبہ یَا قَادِرُ یَا نَافِعُ کے ورد کا معمول بنا لیں تو سونے پر سہاگہ ہے۔اگر حاملہ خواتین میری ان باتوں پر عمل کر لیں جو عبقری کے ذریعہ ہی مجھ تک پہنچی ہیں تو میں یقین سے کہہ سکتی ہوں ان شاءاللہ روزبروز ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے‘ مختلف بیماریوں اور پیچیدگیوں سے حفاظت رہے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں