Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مال و دولت اور بخت کو کھینچنے والاپر کشش تعویذ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

ہمارا گھر بہت پرانا بنا ہواتھا، جو روڈ سے تین فٹ نیچے تھا۔ جب بھی بارش ہوتی تو سارا پانی گھر میں جمع ہو جاتا تھا، اس وجہ سےگھر کا بہت سامان خراب ہو گیا۔اس اگلا مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے پیچھے جن پڑوسیوں کا گھر تھا ، ہمارے گھر سے پانی ان کے گھر میں نکلتا تھا۔انہوںنے بھی کئی بار کہا کہ اس کا کوئی حل کریں۔اس کا حل یہی تھا کہ ہم گھر کو اونچا کریں۔ ہمارے پاس اتنی رقم نہیں تھی جس سے ہم ایک ہی بار میں سارا کام کروا لیتے اس لئے آہستہ آہستہ گھر کی بھرائی کرتے رہے اور مکان کا اگلا حصہ اونچا کرتے رہے تقریباً تین حصے بھرائی ہم نے مکمل کی ، ایک حصہ پانچ چھ مرلے کا الگ تھا جس میں دو کمرے گرا کر نئے بنانے تھے ، جس پر اچھا خاصا خرچہ آنا تھا جو ہمارے بس سے باہر تھا، پڑوسی ہر دو مہینے بعد پیغام بھیج دیتے کہ بارش کے پانی کا راستہ بند کر دیں۔ ہم بہت پریشان تھے۔مجھے کہیں سے عبقری رسالہ ملا اس میں جمعہ کی نماز کے بعد 35 مرتبہ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ اَحْمَدُ رَسُوْ لُ اللہ‘‘لکھنے والےتعویذ کے بارے میں پڑھا تو میں نے بھی نماز جمعہ کے بعد لکھ کر پرس میں رکھ لیا اور اس کے ساتھ ایک عمل بھی کیا جس میں سورہ والضحی اس طرح پڑھنی ہے کہ اس میں نو مرتبہ ’’ک ‘‘ہے‘ ہر’’ ک‘‘ پر9 بار یَا کَرِیمُ پڑھنا ہے۔ صبح و شام اپنے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک بار یہ عمل کر کے دعا کرتا رہا۔اللہ کریم نے ایسی غیبی مدد کی جو ہمارے گمان سے باہر تھی۔ایسے اسباب بنے اور اتنی رقم جمع ہو گئی کہ ہم نے جگہ کی بھرائی کر کے نئے سرے سےمکان تعمیر کیا۔میں خود حیران ہوں کہ یہ سب کیسے ہو گیا۔
مالدار بننے کا راز
میں نے 35 مرتبہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ اَحْمَدُ رَسُوْ لُ اللہ لکھنے کا عمل کئی لوگوں کو بتایا۔ ایک آدمی کو لکھنے کے علاوہ صبح و شام35 بار پڑھنے کو بھی بتایا ۔ اس نے کچھ عرصہ بعد بتایا کہ اللہ نے ایسی غیبی مدد کی کہ ہم نے اس عمل کی برکت سے زرعی زمین خرید ی ہےاور پیسوں کا بندوبست ایسے ہوا کہ ہمیں پتہ بھی نہ چلا۔ ایک دفعہ میرا پرس گم ہو گیا تھا اور اس میںکافی زیادہ رقم تھی ۔ پرس کے اندر مذکورہ تعویز موجود تھا جس کی برکت سے دو گھنٹے بعد وہ پرس جس کو ملا تھا وہ خود میرے گھر پہنچا کر گیا‘پرس میںتمام رقم محفوظ تھی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 985 reviews.