قارئین!عبقری ہر ماہ ایسے طاقتور روحانی اعمال دے رہا جس کی برکت سے آپ سارا سال سورج اور چاند گرہن کے اثرات سے حفاظت میں رہیں گے اور محض اللہ کے نام کی برکت سے‘سارا سال‘وبائیں‘آفات و بلیات ان شاءاللہ آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔2024ءکے سورج‘ چاند گرہن کے اثراتِ بد سے محفوظ رہنے‘ اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے‘ گھر کاروبار کو محفوظ رکھنے کیلئے اور نحس لمحات سے حفاظت کے لئے یہ عمل ماہ دسمبر 2024ء کیلئے چنا گیا ہے۔
ماہ دسمبر کے ہرپیر والے دن مغرب کی نماز کے بعد اپنے اور اپنے اہل و عیا ل کی مشکلات‘مصائب‘ جادو جنات اور تمام مسائل کا سخت تصور کرتے ہوئے ، اول و آخر طاق تعداد میں درود پاک کے ساتھ21 بار "وَاللّٰـهُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوْنَ"پڑھیںاور روٹی کے چند ٹکڑوں پر دم کرکے پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کو ڈال دیں۔پرندے اور کیڑے یہ روٹی کے ٹکڑے کھائیں گے اور آپ کی مشکلات‘جادو جنات ‘ مصائب اور پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے ہر قسم کے نحوست بھرے اثرات سے حفاظت رہے گی اور اس ماہ آفات وبلیات سے بھی یقینی حفاظت اور نجات ملے گی۔یہ روحانی عمل آپ کو اس ماہ کی نحس گھڑیوں، چاند اور سرج گرہن کے برے اثرات سے حفاظت میں رکھے گا جس سے غم اور دکھ درد دور ہوں گے‘ ان شاءاللہ۔
عمل کاہدیہ: اس ماہ کسی بھی دن کسی غریب مستحق کو حسب توفیق پیسے صدقہ کردیں۔ اس تمام عمل کا ثواب حضرت حنظلہ ؓاور حضور ﷺ کے گھرانے(حضورﷺ کے گھرانے میں آپ ﷺ کی ازواج مطہراتؓ، بیٹیاںؓ،بیٹےؓ، دامادؓ، نواسےؓ اور نواسیاںؓشامل ہیں) کو ہدیہ کریں۔ نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں