محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے آزمودہ طبی تجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں‘ ان شاءاللہ مخلوقِ خدا کو اس سے فائدہ ہوگا۔
آج کل بالوں سے متعلق ایک مسئلہ عمومی طور پر بہت زیادہ پھیل چکا ہے کہ لوگوںکے جوانی کی عمر میں ہی سر کے بال سفید ہونا شروع ہو گئے ہیںاور اس کا ہمیں کہیں بھی مستقل کوئی حل نہیں ملتا ‘ لیکن میرے پاس ایک ایسا طبی نسخہ ہے اگر اسے استعمال کیا جائے تو ان شاءاللہ بڑھاپے میں بھی بالوں کا رنگ سفید نہ ہوگا‘اس کے علاوہ بال چمکدار‘ سیاہ‘ مضبوط اور نرم و ملائم رہیں گے۔یہ نسخہ بہت ہی مجرب ہے‘بس اسے مستقل مزاجی کے ساتھ کچھ عرصہ استعمال کریں اور پھر اس کے کمال دیکھیں ۔ایسے افراد جن کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہوں‘میرا مشورہ ہے وہ اسے فوری طور پر استعمال کرنا شروع کر دیں‘ ان شاءاللہ تھوڑے ہی عرصہ میں بالوںکا سفید ہونا رک جائے گا اور تمام عمر بال سفید نہ ہوں گے‘کئی لوگ آزما چکے ہیں۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی:خشک آملہ ایک تولہ‘ چھوٹی ہرڑ ایک تولہ‘ ریٹھہ ایک تولہ‘بیر کے پتے ایک تولہ۔چاروں چیزوں کو دو لٹر پانی میں جوش دیں اور مل چھان کر اس سے سر دھوکر خالص سرسوں کا تیل بالوں پر لگائیں۔یہ نسخہ ہفتہ میں صرف دو مرتبہ استعمال کریں‘بالوں کے مسائل کے حل کے لئے بہترین اور لاجواب ٹانک ہے‘ ضرور آزمائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں