Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

حالات کے ستائے ضرور پڑھیں! انوکھی تجارت !لاکھوں نہیں کروڑوں کا نفع

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج کے جدید دور میں جہاں سائنس اپنے عروج پر ہے‘ انسان کی سہولت کے لئے نت نئی ایجادات ہورہی ہیں مگر ان سب کے باوجود بھی انسان سکون سے محروم ہے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ افراتفری اور بے سکونی میںاضافہ بڑھتا چلا جار ہاہے۔میں بھی کافی عرصہ سے کچھ ایسے مسائل کا شکار تھی‘ مگر عبقری سے جڑنے کے بعد احساس ہوا کہ کامیابی اور سکون جس کی تلاش میں ہم دربدر ہو رہے ہیں یہ مخلوقِ خدا کی خدمت‘ بھلائی‘ احساس اور عملی طور پر کسی ذریعہ ان کی مدد کرنےمیں پوشیدہ ہے۔پھر ایک دن قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ نظر سے گزرا جس کا مفہوم تھا:جو لوگ ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے پوشیدہ اوراعلانیہ کچھ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جنہیں کوئی خسارہ نہیں (فاطر:30)اور پھر ایک جگہ یہ پڑھا کہ اللہ تعالیٰ ایسے مال کو کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔بس پھر میں نے اللہ تعالیٰ سے تجارت کا فیصلہ کر لیا۔میں نے مستحق لوگوں کو تلاش کیااورشوہر کی ماہانہ آمدن سے کچھ رقم جمع کر کےانہیں بطور صدقہ دینا شروع کر دی ‘ایسا کرنے سے واقعی زندگی میں سکون نصیب ہوا‘ مسائل حل ہوئے‘اٹکے کام ہونے لگے اور سخت مشکلات سے نجات ملی ‘اس ضمن میںچندواقعات تحریر کر رہی ہوں۔
مستحقین کی تلاش
میرے شوہر کو کافی عرصہ سے نوکری میں ترقی نہیں مل رہی تھی‘ ان کے ساتھ دفتر میں کام کرنے والے افراد کو بہت سی سہولیات میسر تھیں اور ماہانہ آمدن بھی شوہر کے مقابلہ میں بہت زیادہ تھی حالانکہ شوہر بھی اسی کمپنی میں وہی کام کرتے تھے مگر نہ جانے کمپنی کے کچھ قواعد و ضوابط تھے یا پھر کوئی رکاوٹ تھی کہ شوہر ابھی تک ان چیزوں سے محروم تھے۔میں نے شوہر کی تنخواہ میں سے کچھ پیسے جمع کرنے شروع کیے اور پھر ان پیسوں کوایسےلوگوں میں صدقہ کرنے کا ارادہ جو واقعی غریب اور مستحق تھے۔یہ رقم میں نے بطور صدقہ اپنی بہن کو دی جن کے گھر کے پاس چند گھرانے بہت ہی غریب تھے۔ اس بات کو ابھی چند دن ہی گزرے تھے‘وہ رقم ابھی مستحقین تک بھی نہ پہنچی تھی کہ شوہر دفتر سے جب گھر آئے تو معمول سے ہٹ کر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے اور پھر خود ہی بتانے لگے کہ انہیں نوکری میں ترقی مل گئی ہے اور کمپنی کی طرف سے سفری اورتمام ترسہولیات مل گئی ہیں‘ماہانہ آمدن بھی بڑھ گئی ہے۔میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور شوہر کو بتایا کہ یہ سب اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔
کافی عرصہ سے شوہر کا عدالت میں ایک کیس چل رہا تھا‘کوئی لین دین کا مسئلہ تھا‘لاکھوں کی رقم تھی جو شوہر کو ملنی تھی مگرجن لوگوں نے رقم دینی تھی وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔تین سال سے کیس چل رہا تھا مگر اس کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔مایوسی کا شکار ہو رہے تھے‘تین دن بعد کیس کی اگلی تاریخ تھی اور میرے ذہن میں اللہ تعالیٰ سے تجارت والا عمل یعنی مستحق لوگوں کی مالی مدد کرناذہن میں آیا۔میں نے کچھ رقم جمع کی ہوئی تھی جو بطور صدقہ کچھ مستحقین میں تقسیم کر دی۔شوہر کیس کی تاریخ آنے پر عدالت گئے اور چند گھنٹوں بعد ان کی کال آئی‘انہوں نے خوشخبری سنائی کہ عدالت کا فیصلہ ہمارے حق میں آگیا ہے اور جلد از جلد عملدرآمد کا کہا گیا۔میں نے فوری طور شکرانے کے نوافل ادا کیے اور شوہر سے بھی کہا۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ کی گئی اس تجارت سے اتنا نفع ملا کہ پہلے اکثر بکرا ذبح کر کے ضرورت مندوں میں گوشت تقسیم کرتے تھے مگر اب گائے صدقہ کرتے ہیں۔ پہلے بمشکل گزارہ ہوتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی تونگری ملی کہ ہم میاں بیوی نے حج بھی کر لیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 981 reviews.